مریم نواز کی راولپنڈی پولیس کو شاباش,پولیس کا خوشی کا اظہار

arhssma11hh.jpg

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا, جس پر راولپنڈی پولیس کے آفیشل ایکس اکاونٹ پر خوشی کا اظہار کیا. انہوں نے لکھا حوصلہ افزائی پر ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے مرد اور خواتین ہمارے شہریوں کی حفاظت اور خدمت کے لیے پرجوش طور پر چوکس کھڑے ہیں۔ ہماری کوشش انتھک ہے اور ہمارا عزم قطعی ہے۔ انشاء اللہ.
https://twitter.com/x/status/1765618987402989795
راولپنڈی پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچالیا,سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی خالد ہمدانی نے بتایا کہ مشترکہ کارروائی میں اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے، بھاری اسلحہ اور بارود سمیت 3 دہشتگرد گرفتار کیے گئے جن کا تعلق افغانستان سے ہے,سی پی او راولپنڈی کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، دستی بم اور دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے۔
https://twitter.com/x/status/1765566476029698192
جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کی مرکزی اڈیالہ جیل میں اس وقت اطلاعات کے مطابق لگ بھگ سات ہزار سے زائد قیدی ہیں جن میں اہم شخصیات بھی شامل ہیں,اڈیالہ جیل میں بند قیدیوں میں اس وقت سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود اور سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمیت کئی دیگر سیاستدان بھی شامل ہیں۔

گذشتہ سال سات نومبر کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ کے قریب راولپنڈی کے نواحی علاقہ گورکھپور میں مشکوک بیگ کی اطلاع ملی تھی جس سے بعد میں بم ڈسپوزل اسکواڈ ناکارہ بنا دیا تھا۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق ایک بیگ سے 1200 گرام بارود والا بم ملا جسے گیٹ نمبر پانچ سے 100 میٹر دور فاصلہ پر ڈھاکہ سویٹ گورکھ پور کے قریب رکھا گیا تھا۔
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
آج ایک عورت کی برسی ہے۔۔۔
اس عورت کی جس کی خاطر شیخ مجیب ڈھاکہ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگایا کرتا تھا۔۔۔
اس عورت کی برسی ہے جسکو جنرل ایوب نے اپنی فوجی آمریت کو مضبوط کرنے کیلیے غدار اور سیکورٹی رسک قرار دیا تھا۔۔۔
اس عورت کی برسی ہے جس کے متعلق پاکستان کے پہلے سول آمر مسٹر بھٹو نےکہا تھا یہ شادی کیوں نہی کرتی۔۔۔
اس جملے کو سن کر ایک برطانوی صحافی رو پڑا تھا کہ یہ کیسی قوم ہے جو اس عورت پر الزام لگاتی ہے جسے یہ مادر ملت یعنی قوم کی ماں کہتی ہے ،،،
جنرل ایوب نے جب اسکو دھاندلی سے ہرایا تو اس وقت متحدہ پاکستان بھی ہارگیا ،،،
فاطمہ جناح ملت کے پاسبان کی بہن تھی ،،،
وہ ایوب سےجیت جاتی توپاکستان واقعی آج ایشین ٹائیگر ہوتا ،،،
اس کی ہار کی سزا آج تک پاکستان بھگت رہا ہے.
پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ قوم کی محسن' محمد علی جناح کو قائداعظم بنانے والی' مادر ملت محترمہ فا طمہ جناح کے ایصال ثواب کے لئے سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑھ کر دعا کریں.
فا طمہ جناح بانئ پاکستان قائد اعظم کی وہ عظیم بہن جن کے بارے میں قائدا عظم نے خود فرمایا تھا:
"اگر فا طمہ تحریک پاکستان میں میرا ساتھ نہ دیتی تو میں کبھی کامیاب نہ ہوتا"
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
گشتی فراری کو گارڈ آف ڈلڈو کی فور سٹار سلامی دی گئی
 
Dr Adam

President (40k+ posts)
آج ایک عورت کی برسی ہے۔۔۔
اس عورت کی جس کی خاطر شیخ مجیب ڈھاکہ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگایا کرتا تھا۔۔۔
اس عورت کی برسی ہے جسکو جنرل ایوب نے اپنی فوجی آمریت کو مضبوط کرنے کیلیے غدار اور سیکورٹی رسک قرار دیا تھا۔۔۔
اس عورت کی برسی ہے جس کے متعلق پاکستان کے پہلے سول آمر مسٹر بھٹو نےکہا تھا یہ شادی کیوں نہی کرتی۔۔۔
اس جملے کو سن کر ایک برطانوی صحافی رو پڑا تھا کہ یہ کیسی قوم ہے جو اس عورت پر الزام لگاتی ہے جسے یہ مادر ملت یعنی قوم کی ماں کہتی ہے ،،،
جنرل ایوب نے جب اسکو دھاندلی سے ہرایا تو اس وقت متحدہ پاکستان بھی ہارگیا ،،،
فاطمہ جناح ملت کے پاسبان کی بہن تھی ،،،
وہ ایوب سےجیت جاتی توپاکستان واقعی آج ایشین ٹائیگر ہوتا ،،،
اس کی ہار کی سزا آج تک پاکستان بھگت رہا ہے.
پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ قوم کی محسن' محمد علی جناح کو قائداعظم بنانے والی' مادر ملت محترمہ فا طمہ جناح کے ایصال ثواب کے لئے سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑھ کر دعا کریں.
فا طمہ جناح بانئ پاکستان قائد اعظم کی وہ عظیم بہن جن کے بارے میں قائدا عظم نے خود فرمایا تھا:
"اگر فا طمہ تحریک پاکستان میں میرا ساتھ نہ دیتی تو میں کبھی کامیاب نہ ہوتا"

Good writeup ranaji.
 
Back
Top