Geek
Chief Minister (5k+ posts)
لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حرم شریف میں وزیراعظم عمران خان پر ہونے والی نعرے بازی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان اِن دنوں سعودی عرب کے دور پر ہیں جہاں انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کی۔
سوشل میڈیا پر حرم کعبہ میں وزیراعظم عمران خان پر نعرے بازی کی ویڈیوز وائرل ہیں، ان ویڈیوز پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ عدل و انصاف فقط حشر پر موقوف نہیں بلکہ زندگی خودبھی گناہوں کی سزادیتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1134421458724237312
https://twitter.com/x/status/1134420943827296256
ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسروں کو چور چور کہنے والے کو انشاءاللہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، جھوٹے اور بہتان باز کو کیا کچھ سننا پڑ رہا ہے، ابھی تو آغاز ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر سعودی عرب میں ہیں۔
urdu.geo.tv

مریم نواز کا حرم کعبہ کے باہر وزیراعظم پر ہونے والی نعرے بازی پر ردعمل
عدل و انصاف فقط حشر پر موقوف نہیں بلکہ زندگی خودبھی گناہوں کی سزادیتی ہے: مریم نواز کی ٹوئٹ

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/Mv7QJHw.jpg