
مریم نوازشریف قدرتی خوبصورت ہیں اور دعوے سے کہہ سکتی ہوں کہ انہوں نے کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی: معروف اداکارہ
پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ ومیزبان عفت عمر چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کی مبینہ پلاسٹک سرجری کی خبروں کے حوالے سے ان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔
نجی ٹی وی چینل پی این این نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عفت عمر کا کہنا تھا کہ مریم نوازشریف نے پلاسٹک سرجری نہیں کروائی وہ قدرتی طور پر اتنی خوبصورت ہیں اگر کوئی اس بات پر جلتا ہے تو جلتا رہے۔
عمران خان کے حوالے سے کہا کہ ہینڈسم تو وہ بھی تھے لیکن اب وہ بڈھے ہو چکے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی حمایت کے حوالے سے سوال پر جواب میں کہا کہ میں پاکستان ڈیموکیٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو سپورٹ کرتی ہوں صرف مسلم لیگ ن کو نہیں۔ میری شدید خواہش ہے کہ ن لیگ اور پاکستان پیپلزپارٹی ملک کر پاکستان کی بھاگ دوڑ سنبھالیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا ہے جبکہ ملکی پالیسی بنانے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی سے بہتر کوئی سیاسی جماعت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں سیاسی جماعتیں مل کر کام کریں اور واقعی انہیں کام کرنے دیا گیا تو مجھے ملک کا مستقبل میں ان کے ہاتھ میں نظر آتا ہے اور یہ ملک کیلئے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ ٹیکنوکریٹ حکومت کے حوالے سے سوال پر کہا کہ اسے جمہوریت قرار نہیں دیا جا سکتا، ملک کے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف حقیقی جمہوریت ہے۔
عفت عمر کا کہنا تھا کہ 26 سال تک جیسے سابق وزیراعظم عمران خان کو پروموٹ کیا گیا ایسے کسی کو بھی پروموٹ کیا جاتا تو وہ وزیراعظم کے عہدے پر تعینات ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے بھی ایسے ہی پروموٹ کیا جاتا تو میں بھی وزیراعظم بن سکتی تھی۔ سٹیبلشمنٹ کے حوالے سے کہا کہ امید ہے انہیں سمجھ آ گئی ہو گی۔
خاتون میزبان نے سوال کیا کہ عمران خان پر پلستر کا الزام ہے ایسے ہی مریم نوازشریف پر بھی الزام ہے کہ انہوں نے چہرے پر پلستر لگوا رکھا ہے۔ عفت عمر نے جواب میں کہا کہ میں شوبز سے تعلق رکھتی ہوں اس لیے اس بارے بہتر بتا سکتی ہوں۔ مریم نوازشریف قدرتی خوبصورت ہیں اور دعوے سے کہہ سکتی ہوں کہ انہوں نے کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔ عمران خان بھی ہینڈم ہیں لیکن اب بوڑھے ہو چکے ہیں۔