مریم نوازسڑکوں پر نکلیں عوام انہیں دیکھ کر واقعی رونا شروع کردیگی،حامدمیر

maryam1111i.jpg

مریم نوازسڑکوں پر نکلیں عوام انہیں دیکھ کر واقعی رونا شروع کر دیں گے،تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کی دعوے دار ہیں جبکہ ان پارٹیوں کے اندر جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں: سینئر صحافی

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں نیا پاکستان ود شہزاد اقبال میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ مریم نوازشریف ایسا کریں کہ اکیلے ہمارے ساتھ لاہور، راولپنڈی اور کراچی کی سڑکوں پر نکلیں تو عوام انہیں دیکھ کر واقعی رونا شروع کر دیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سیاستدانوں کو عوامی مسائل کا کوئی ادراک نہیں ہے، یہ سب ایک دوسرے کو رلانا چاہتے ہیں جبکہ حقیقت میں یہ سب مل کر پاکستانی قوم کو رلا رہے ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ مریم نوازشریف کے لندن سے ایک عہدہ لے کر واپس آنے سے ملک کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، نہ ہی ڈالر کی قیمت میں آئے گی اور نہ ہی آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ملک میں مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے اس پر کوئی فرق پڑنے والا ہے۔

اس سوال پر کہ ن لیگ اب الیکشن کمپین میں اپنے ووٹرز کیلئے کیا نیا بیانیہ لے کر آئے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اب ان کے پاس بیچنے کو کچھ ہے۔ ایک سال پہلے عمران خان سے ان کی اپنی پارٹی کے لوگ ناراض تھے یہی صورتحال اس وقت مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی ہے! ایسا لگتا ہے پچھلے 8 ماہ میں اتحادی حکومت کی نااہلی کے باعث عمران خان کو فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ان میں ایک قدر مشترک یہ بھی ہے کہ یہ تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کی دعوے دار ہیں جبکہ ان پارٹیوں کے اندر جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں۔ سوال یہ ہے کہ مریم نوازشریف کو پارٹی کا عہدہ کن انتخابات کے نتیجے میں دیا گیا ہے؟ حامد میر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جب جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹیشن دینی تھی تو پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سب ایک پیج پر تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان، آصف علی زرداری اور نوازشریف نے مل کر سابق آرمی چیف کو ایکسٹیشن دینے کیلئے قومی اسمبلی سے قانون پاس کروایا اور اس کے بعد سب نے انہیں برا بھلا بھی کہا۔ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان نااہلی کا مقابلہ ہے کہ کون زیادہ نااہل ہے اور کس کی پالیسیوں سے پاکستانی عوام کو زیادہ تکلیف اور نقصان پہنچ سکتا ہے۔
 

WHAT

MPA (400+ posts)
yea to sahi kaha

انہوں نے کہا کہ عمران خان، آصف علی زرداری اور نوازشریف نے مل کر سابق آرمی چیف کو ایکسٹیشن دینے کیلئے قومی اسمبلی سے قانون پاس کروایا اور اس کے بعد سب نے انہیں برا بھلا بھی کہا۔