
غریدہ فاروقی کے شو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس کے ساتھ انہوں نے جو کھلواڑ کیا ہے میں نے ایف آئی اے کو کیس دیا ہے
جس پر غریدہ فاروقی نے جواب دیا کہ اس میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی ہے؟
جس پر مریم اورنگزیب نے جواب نہیں بن پارہا تھا اور غریدہ فاروقی سے کہا کہ آپ نے بریک لینی ہے تو لے لیں میں تفصیل سے بتادوں گی۔ اس پر ٍغریدہ فاروقی بریک لے لیتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1541482605698338817
غریدہ فاروقی اور مریم اورنگزیب کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اسے کہتے ہیں میڈیا منیجمنٹ۔۔ بعض نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے بریک لینے کا کہا اور غریدہ فاروقی نے بریک لے لی، کیا غریدہ فاروقی شریف خاندان کی ملازم ہیں؟
ڈاکٹر شہباز گل نے ویڈیو شئیر کرکے تبصرہ کیا کہ آپ بریک لے لیں میں بریک میں سوچ لیتی ہوں کہ کیا جواب دینا ہے باجی اگر آپ نہ ہوتیں تو کیا ہوتا۔ آپ گھر میں بیٹھ کر ہی سوال سوال کھیل لیا کریں
https://twitter.com/x/status/1541488292712968192
صحافی طارق متین نے تبصرہ کیا کہ اچھا اینکر اتنی جرات بھی نہیں دکھا سکی کہ کہہ دیتی جی بریک کا ابھی وقت نہیں ہوا آپ بولیے ۔ بے چارگی
https://twitter.com/x/status/1541489777136091138
طارق متین کا مزید کہنا تھا کہ "بریک " بہت ضروری ہے۔ یہ ہوتی میڈیا مینیجمنٹ ۔ اینکر کے منہ پہ وزیر نے کہا کہ بریک لے لو۔ کھمبے نوچو کھمبے
https://twitter.com/x/status/1541486057035792384
اسداللہ خان نے طنز کیا کہ ان کی امید ناز کا ہم پہ یہ مان تھا کہ آپ بریک لے لیجیے بریک لے لی گئی
https://twitter.com/x/status/1541696223459033088
علی سلمان علوی نے تبصرہ کیا کہ مسئلہ یہ ہے کہ کوئی اینکر ہوتا تو بریک نہ لیتا، سوال کا جواب لیتا۔ پنجابی میں کہاوت ہے کہ مجّاں مجّاں دیاں بہناں ہوندیاں نے یعنی بھینسیں آپس میں بہنیں ہوتی ہیں۔ اس لیے بریک لینے کی فرمائش پر بریک لے لی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1541487552577814528
بول ٹی وی کے صحافی مدثر اقبال کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات سینئر ترین اینکر سے کہے کہ بریک لے لیں اور اینکر فوری حکم بجا لائے کہ بریک لے لیتے ہی
https://twitter.com/x/status/1541488670758387717
مدثر اقبال نے مزید طنز کیا کہ ایسے بنتے ہیں سینئیر اینکر
زمان مہر کا کہنا تھا کہ غریدہ فاروقی نے ایک بار بھی نہیں کہا کے ابھی بریک کا ٹائم نہیں ہوا آپ اپنا جواب دے فوری اس کی ہاں میں ہاں ملا کر بریک لے لی یہ گھٹیا لوگ شرم اور غیرت ان کے پاس سے نہیں گزری اور لبادہ صحافت کا اوڑھا ہوا
https://twitter.com/x/status/1541491737025253378
سلیم نواز کا کہنا تھا کہ غریدہ فاروقی بریک بھی شریف خاندان کے ترجمانوں کے حکم پر لیتی ہیں کیا ہی بات ہے ویسے
https://twitter.com/x/status/1541513937711161344
اکرام جٹ کا کہنا تھا کہ جب کینڈی کرش کی چیمپین وزیر اطلاعات بن جائے تو یہ ہی حال ہوتا ہ
https://twitter.com/x/status/1541645068616040449
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam11.jpg