مریم اورنگزیب کو دیکھ کر ’چور چور‘ کے نعرے لگانے والا وکیل گرفتار

20115748193a9d8.jpg


مریم اورنگزیب کو دیکھ کر ’چور چور‘ کے نعرے لگانے والا وکیل گرفتار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کی عدالت آمد پر چور چور کے نعرے لگانے والے وکیل کو پولیس نے گرفتار کرلیا,انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے خلاف ریاست مخالف تقاریر کیس کی سماعت ہوئی۔

https://twitter.com/x/status/1748612283918348724
پولیس نے عدالت کے باہر سابق چئیرمین تحریک انصاف کے حق میں نعرے بازی کرنے پر وکیل کو گرفتار کر لیا۔وکیل عتیق الرحمٰن کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

عتیق الرحمٰن نے مریم اورنگزیب کی آمد پر دیگر کارکنوں کے ہمراہ چور چور کے نعرے لگائے۔
پولیس کے بار بار منع کرنے کے باوجود عتیق الرحمٰن کارکنوں کو اکساتا رہا,وکیل عتیق الرحمٰن سانحہ نو مئی کے مقدمات میں بطور ملزم پیشی کے لیے آیا تھا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔