مردہ مریض کو اسپتال میں رکھ کر فی دن ایک لاکھ روپے وصول کرنے کا انکشاف

Arshad Chachak

Moderator
Siasat.pk Web Desk
https://twitter.com/x/status/1941488260250992842
قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت نے آئندہ میٹنگ میں پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کوطلب کرلیا، ایک مریض کی پمز میں ڈیتھ ہو چکی تھی شفا انٹرنیشنل نے سات روزرکھا اور ہر روز ایک لاکھ روپے وصول کرتے رہے،کمیٹی میں انکشاف ،کنوئنیر ڈاکٹر امجد کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ،سی ڈی اے کی زمین پرہسپتالوں کو اراضی دینے اور این او سی ریوائز پربریفنگ،قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کا اجلاس کنوئنیر ڈاکٹر امجد کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں سی ڈی اے کی زمین پر بننے والے ہسپتالوں کو اراضی دینے اور این او سی ریوائز پربریفنگ دیتے ہوئے وزارت قانون حکام نے بتایاکہ ہم نے ابھی اس پر کام نہیں کیا۔
توبہ توبہ۔تفتیش تو ہو گی۔کیا مارکیٹ ریٹ سے کم،سستا یا مفت پلاٹ لیا گیا۔اگر لیا گیا تو کن شرائط پر۔کیا عوامی فلاح کا خیال رکھا گیا ہے۔غریب تو چھوڑیں امیروں کی بھی چیخیں سنائی دیتی ہیں کہ شفا نے منافع خوری میں تمام حدود پار کیں ہے۔انتظامیہ سچی ہے تو تفتیش میں تعاون کیوں نہی کر رہی

https://twitter.com/x/status/1941726201170583718
 
Last edited by a moderator:

Back
Top