Amal
Chief Minister (5k+ posts)
لباس اور حرکت و ادا میں مردوں کو عورتوں کی اور عورتوں کو مردوں کی مشابہت اختیار کرنا حرام ہے ۔
حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے عورتوں جیسی عادات و اطوار اور اخلاق و لباس اختیار کر نے والے مردوں اور مردوں جیسی عادات و اطوار اور اخلاق و لباس اختیار کر نے والی عورتوں پر لعنت فرمائی۔
ایک اور روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے عورتوں سے مشابہت اختیار کرنے والے مردوں اور مردوں سے مشابہت اختیا ر کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی۔ البخاری (/۳۳۲۱۰۔ ۳۳۳۔ فتح) ۔
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اس مرد پر لعنت فرمائی جو عورتوں کا سا لباس پہنتا ہے اور اس عورت پر بھی لعنت فرمائی ہے جو مردوں کا سا لباس پہنتی ہے۔ (ابو داؤد۔ سند صحیح ہے) توثیق الحدیث : صحیح۔ اخرجہ ابو داؤد (۴۰۹۸) ۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ ہی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جہنمیوں کی دو قسمیں ایسی ہیں جنہیں میں نے نہیں دیکھا ،ایک تو وہ لوگ ہوں گے جن کے پاس گائے کی دموں کی طرح کوڑے ہوں گے جن سے وہ لوگوں کو ماریں گے اور وہ عورتیں ہوں گی جو لباس پہنے ہوئے ہوں گی لیکن وہ ننگی ہوں گی ،لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے والی ہوں گی اور خود ان کی طرف مائل ہونے والی ہوں گی،ان کے سر بختی اونٹ کے (لچکدار)کوہان کی طرح ہوں گے۔ وہ جنت میں جائیں گی نہ اس کی خوشبو پائیں گی حالانکہ اس کی خوشبو تو اتنی اتنی مسافت سے آئے گی۔ مسلم (۲۱۲۸) ۔
شیطان اور کفار کی مشابہت اختیار کرنے کی ممانعت ۔
حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:بائیں ہاتھ سے مت کھاؤ ،اس لیے کہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا پیتا ہے۔ مسلم (۲۰۱۹) ۔
حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی ایک بائیں ہاتھ سے کھائے نہ پیے ،ا س لیے کہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا اور پیتا ہے۔ ‘‘ مسلم (۲۰۲۰) (۱۰۶) ۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: یہودو نصاریٰ (داڑھی اور سر کے سفید بالوں کو زرد یا سرخ رنگ سے)رنگتے نہیں پس تم انکی مخالفت کرو۔ (متفق علیہ) مطلب یہ ہے کہ داڑھی اور سرکے سفید بالوں کو زرد یا سرخ رنگ کے ساتھ رنگنا چاہیے ،البتہ انہیں سیاہ کرنا منع ہے۔ البخاری (/۳۵۴۱۰۔ فتح)و مسلم (۲۱۰۳)۔
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِرَحْمَتِكَ الَّتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ أَنْ تَغْفِرَ لِي
سنن ابن ماجہ:1753، المستدرک للحاکم:1535
اے اللہ! میں تجھ سے تیری اس رحمت کا سوال کرتا ہوں جس نے ہر چیز کو ڈھانپ رکھا ہے کہ یہ تو مجھے بخش دے۔
Last edited: