مردان میں جوڈو کراٹے کے مقابلے کے دوران طالبہ جاں بحق

huyd1h1h1.jpg


مردان میں جوڈو کراٹے کے مقابلوں کے دوران ایک طالبہ جاں بحق ہوگئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ مردان کے ایجوکیشن بورڈ اسپورٹس کمپلیکس میں اس وقت پیش آیا جب ایک جوڈو کراٹے کے میچ کے دوران فضاء نامہ طالبہ کے سر پر مخالف کھلاڑی نے چوٹ ماری جس سے طالبہ کی حالت غیر ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق طالبہ کی حالت بگڑنے پر اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم طالبہ جانبر نا ہوسکی ، ڈاکٹروں نےطالبہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونےوالی طالبہ فضاء کا تعلق پشاور کے علاقے فیصل کالونی سے تھا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
الله مرحومہ کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر دے . آمین
 

ranaji

President (40k+ posts)
إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

الله مرحومہ کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر دے . آمین
 

Pakcola

Senator (1k+ posts)
إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ