مردانہ دماغ کی سیر

ابابیل

Senator (1k+ posts)
یہ دلائل لبرلز کی اس پہلی جنریشن کےلیے مفید ہیں جو معاشرے کو بدکاری سے پاک رکھنے پر بطور ایک مقصود ہمارے ساتھ متفق ہوں۔ اس سے آگے البتہ گند کی ایک اور سطح ہے جو دلائل سے دھلنے کی نہیں۔

مردانہ دماغ کی سیر...!!!
......................
ڈاکٹر رضوان اسد خان


یہ جو کہتے ہیں کہ "گند" تو دیکھنے والے کے دماغ میں ہوتا ہے، یہ بالکل ٹھیک کہتے ہیں...!!!
جی نہیں، میں لبرل نہیں ہو گیا...
پوری بات تو سن لیں...

مخالف جنس کو صرف دیکھنا یا نہ دیکھنا ہی ایک مرد کے اختیار میں ہوتا ہے؛ کیونکہ دیکھنے کے بعد جو "برقی رو" آنکھوں سے اپنا سفر شروع کر کے جہاں جہاں تک اپنا اثر دکھاتی ہے، اسکے لئیے پھر اسے اس "بیچارے" کی اجازت کی ضرورت نہیں رہتی. گویا ایک گولی ہے جو آپکے ٹرگر دبانے پر نکل گئی ہے اور اب اسے روکنا ناممکن ہے...

چلیں شروع سے بات شروع کرتے ہیں:

پیدائش سے بھی پہلے ایک مرد میں، اسکا مخصوص مردانہ ہارمون، "ٹیسٹوسٹیرون" اپنا "اثر دکھانے" کا آغاز کر دیتا ہے. یہ ہر اس راستے کی ہر اس چوکی کو الرٹ (یعنی "ایکٹیویٹ") کر دیتا ہے جو جنسی کشش کی طرف جاتا ہے. اور وہاں موجود اہلکار (نیوروٹرانسمٹرز) اسے پہچان لیتے ہیں اور یہ جان لیتے ہیں کہ "جنرل صاحب" کو کس قسم کا "مال" پسند ہے. تاکہ بعد ازاں جب بھی مخصوص بصری (بشمول سمعی یا لمس سے پیدا ہونے والی) تحریک و تحریص کے "ایجنٹ" وہاں سے گزریں تو فوراً "جنرل ٹیسٹوسٹیرون" کو جگا دیا جائے.

بلوغت کے وقت "جنرل صاحب" جب پوری قوت سے اٹھتے ہیں اور مردانہ جسم پر مارشل لاء نافذ کر دیتے ہیں تو یہ دور جسمانی تاریخ کا "نازک ترین" دور بن جاتا ہے. بڑی بڑی تبدیلیاں "جنرل صاحب" کی پسند و ناپسند کی بنیاد پر رونما ہوتی ہیں.

اس دور میں بالخصوص اور بعد میں بالعموم "جنرل ٹیسٹوسٹیرون" کو جوش دلانے کا سب سے مؤثر ذریعہ وہ بصری "پیغام بر" لہریں ہوتی ہیں جو جنس مخالف پر نظر پڑنے سے جنم لیتی ہیں.

یہ لہریں آنکھ کے پردے سے "پیغام" وصول کر کے برق رفتاری سے اپنا سفر شروع کرتی ہیں اور دماغ کے ہر اس حصے تک پہنچا دیتی ہیں جنکا تعلق بالواسطہ یا بلا واسطہ جنرل صاحب سے ہوتا ہے. اور یوں جیسے ہی دماغ کے وہ علاقے سگنل بھیجتے ہیں، جنرل صاحب "بے چین" ہو کر اپنی "سپاہ" کے ہراول دستوں کو "متحرک" کر دیتے ہیں. پھر ایک پورا نیٹ ورک حرکت میں آتا ہے اور دماغ پر اپنے کنٹرول کے ذریعے جسم کے دیگر حصوں کو بھی "مناسب" طریقے سے استعمال میں لاکر جنس مخالف کو اپنے زیر نگیں کرنے کی جنگ میں جھونک دیتا ہے.
یہ تو ہے سیدھا سادہ "فطری" یا "جبلی" ماڈل. لیکن انسان چونکہ دیگر جانوروں سے "آگے" ہے، اسی لئیے اس جنگ میں "ہتھیاروں" کو منظم طریقے سے استعمال کرنے کیلئے ایک زبردست "کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم" بھی نسب ہے. اس کا ہیڈ کوارٹر دماغ کے اگلے حصے میں ہے جسے "پری فرنٹل کارٹیکس" کہتے ہیں. یہ تحریکی مواد کے جسمانی ردعمل کو صورتحال کے مطابق کنٹرول کرتا ہے اور جہاں سخت جوابی کارروائی (یعنی جوتے پڑنے) کا خطرہ ہو، وہاں فوراً جنرل صاحب کو سپر سیڈ کر کے پسپائی اختیار کرنے کا حکم جاری کرتا ہے.

اس "کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم" کی افادیت کا انحصار اول تو دماغ کے دوسرے حصوں کی "تربیت" پر ہے. اور دوسرے نمبر پر ایک کیمیکل، "ڈوپامین" کی مقدار بھی ردعمل کی شدت کا تعین کرتی ہے.

مثلاً جس دماغ کو سکھایا گیا ہو گا کہ جائز اور ناجائز تعلقات کیا ہوتے ہیں، وہ ایک فلٹر لگا کر ناجائز سمت میں ہونے والی کارروائی کو روک دے گا. اور جس دماغ کی تربیت جتنی ناقص ہو گی وہ اتنا ہی جانوروں کے مماثل ہو گا.
اسی طرح مخصوص بصری سگنلز کے تحت ڈوپامین کی مخصوص مقدار نکلتی ہے جو کہ تلذذ کی کیفیت پیدا کرتی ہے. لیکن کسی دوا کی طرح رفتہ رفتہ دماغ اس سگنل کا عادی ہو جاتا ہے اور اسی سگنل کی موصولی پر ڈوپامین کی وہ مقدار خارج نہیں کروا پاتا جو تلذذ کی کیفیت کیلئے ضروری ہوتی ہے. پھر اسکے لئیے سگنل کی طاقت بڑھانی پڑتی ہے.
یہی وجہ ہے کہ مخلوط ماحول میں رہنے والے جنس مخالف کے "محض" چہرے کیلئے کشش کم ہو جاتی ہے اور پھر انہیں اس حسِ تلذذ کیلئے آہستہ آہستہ جسم کے دیگر اعضاء کا دکھائی دینا ضروری محسوس ہوتا ہے. اور یوں جنس مخالف کو کم سے کم اور تنگ سے تنگ اور بالآخر کپڑوں کے بغیر دیکھنے کے جتن کئیے جاتے ہیں اور اگلے مرحلے پر ڈوپامین کی اسی "نشہ آور" ڈوز کیلئے غیر فطری طریقے اختیار کئیے جاتے ہیں.
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایسا نہیں کہ زیادہ اختلاط کی عادت اور تربیت سے "ہلکے بصری سگنلز" (مثلاً بے پردہ پر ملبوس خاتون) کی تحریص بالکل ختم ہو جاتی ہو. یہ چونکہ ایک فطری نظام ہے، لہٰذا کسی بیماری کی عدم موجودگی میں ایسا ناممکن ہے. اسی لئیے سب سے بڑا خطرہ یہی ہے کہ مرد ان کمزور سگنلز کو مقوی کرنے کی کوششوں کی طرف مائل ہو گا جس سے حیوانی جبلت جو جنرل ٹیسٹوسٹیرون کی تسکین چاہتی ہے، وہ تربیت پر حاوی ہو جائے گی جسکا بد ترین انجام ریپ کی صورت میں نکل سکتا ہے.
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ الکحل اور کچھ منشیات پری فرنٹل کارٹیکس کے ممانعتی رسوخ کو بری طرح متاثر کر کے حیوانی جبلت کو مذید ابھارتے ہیں. ایسے میں جنس مخالف خود سے ایسی "ناز و ادا" اور ہیجان خیزی اختیار کرے تو یہ چیز کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو مکمل طور پر مفلوج کر سکتی ہے.
حاصلِ کلام یہ کہ برے نتائج سے بچنے کا واحد حل یہی ہے کہ "اختیار کی حدود" کو پہچانا جائے، اور وہیں پر استعمال کر لیا جائے جہاں یہ امکان کی سرحدوں کے اندر اندر ہو. یعنی کسی بھی خاتون کو دیکھتے ساتھ ہی نظر ہٹا لی جائے، کیونکہ اسکے بعد معاملات ہاتھ سے نکل جاتے ہیں. اور خواتین بھی مردوں کیلئے تحریصی بصری لہروں کی تقویت کا سبب نہ بنیں اور حجاب اختیار کریں، کیونکہ:
"گند تو مرد کے دماغ میں ہوتا ہے...!!! "

 
Last edited by a moderator:

Sphere Manisfest

Senator (1k+ posts)
What a beautiful and remarkable writing. Since I belong to the field of neuroscience, the way and description of describing the exact process is phenomenal. Salute to the writer, and thanks to Ababeel brother for bringing it up.

In addition, Quran first orders men to veil their eyes (Surah Nur Ayat 30) and then asks women to veil their figure (Surah Nur Ayat 31). Clearly, the first responsibility is on man.
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

;)...لڑکے کو دیکھنے کے بعد جو حالت کسی مولوی کی ہوتی ہے اس پر بھی روشنی ڈال دیں
 

Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
The real dirt of mind is crimes against humanity.

The bloodshed of human beings

Abusing human beings

Robbing human beings

And lying to rob , abuse and kill human beings

All these things are favorite pastime of conservatives


Allah's punishment for conservatives in Quran

Kill the killer

Abuse the abuser

Cut the hands of corrupt thieves and the liars if their lie is designed to rob


Quranic Punishment for Liberal supported life style


Mingling of sexes .... No punishment

If no Hijab .... No punishment

Singing ... No punishment

Dancing ... No punishment

Drinking Alcohol ... No punishment

Homosexuality.... No punishment

Sex without marriage ... The punishment is 100 strips if people can see you with their eyes penetrating

if consensual sex behind doors ... No punishment


Conservatives are Dajal worshipers with their Dajjal , they have turned real crimes into non Islamic and non crimes into Islamic ones
 
Last edited:

angryoldman

Minister (2k+ posts)

;)...لڑکے کو دیکھنے کے بعد جو حالت کسی مولوی کی ہوتی ہے اس پر بھی روشنی ڈال دیں

اپنا کوئی ذاتی تجربہ ہی بیان کر دو۔کہ کس مولوی نے تمہارے دماغ پر انمٹ نقش چھوڑ ے ہیں
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
اپنا کوئی ذاتی تجربہ ہی بیان کر دو۔کہ کس مولوی نے تمہارے دماغ پر انمٹ نقش چھوڑ ے ہیں

:lol:
تیرے جیسے ناراض پاگل بڈھے کو بات تو سمجھ آتی نہی

انمٹ نقوش لڑکے کے دماغ پر نہی تیرے جیسے بد حواس مولوی کے دماغ پر مرتب ہوتے ہیں
 

angryoldman

Minister (2k+ posts)
:lol:
تیرے جیسے ناراض پاگل بڈھے کو بات تو سمجھ آتی نہی

انمٹ نقوش لڑکے کے دماغ پر نہی تیرے جیسے بد حواس مولوی کے دماغ پر مرتب ہوتے ہیں

ہر وقت بونگی مارنے سے کام نہیں چلتا پیارے بونگے۔کبھی عقل کو ہاتھ مار لیا کرو۔
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
ہر وقت بونگی مارنے سے کام نہیں چلتا پیارے بونگے۔کبھی عقل کو ہاتھ مار لیا کرو۔

ظاہر ہے بددماغ بڈھا تیرا نام ہے میرا نہی

بجاۓ معزرت کرنے کے الٹا بولنا شروع ہو گیا
 

angryoldman

Minister (2k+ posts)
ظاہر ہے بددماغ بڈھا تیرا نام ہے میرا نہی

بجاۓ معزرت کرنے کے الٹا بولنا شروع ہو گیا

ویسے تم اپنا کیس مجھ پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہو ۔ہلانکہ وہ میں نہیں تھا۔
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
اپنا کوئی ذاتی تجربہ ہی بیان کر دو۔کہ کس مولوی نے تمہارے دماغ پر انمٹ نقش چھوڑ ے ہیں

:lol:[hilar]:lol:[hilar]:lol:[hilar]:lol:[hilar]:lol:[hilar]:lol:[hilar]:lol:[hilar]:lol:[hilar]:lol:[hilar]:lol:[hilar]:lol:[hilar]:lol:[hilar]:lol:[hilar]:lol:[hilar]:lol:
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
ویسے تم اپنا کیس مجھ پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہو ۔ہلانکہ وہ میں نہیں تھا۔
:lol:

خر دماغ بڈھے سے تو ہر کوئی دور رہتا ہے
 

Back
Top