یہ سب مسلط کیے گئے لوگ ہیں جن کا عوام میں کوئی ووٹ بینک موجود نہیں ہے: رہنما پاکستان تحریک انصاف
سابق وفاقی وزیر ورہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں موجودہ اتحادی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ: یہ سب مسلط کیے گئے لوگ ہیں جن کا عوام میں کوئی ووٹ بینک موجود نہیں ہے، یہ تمام سیاسی جماعتیں بیساکھیوں کے پیچھے چھپ رہی ہیں۔
ہمارا ان کٹھ پتلیوں سے مذاکرات کر کے وقت ضائع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، عمران خان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش صرف حقیقی فیصلہ سازوں کو کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ چند دن پہلے سابق وزیراعظم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے حکومت کےس اتھ مذاکرات کرنے کیلئے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔ کمیٹی میں اسد قیصر، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، حلیم عادل شیخ، عون عباس بپی اور مراد سعید کے علاوہ حماد اظہر کو بھی شامل کیا گیا تھا اور نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔
عمران خان نے مذاکرات کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ: میں اپیل کرتا ہوں کہ فوری طور پر بات چیت ہونی چاہیے، اسے میری کمزوری تصور نہ کیا جائے، مجھے ملک کی فکر ہے جو سب کو ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی میں مذاکرات کی بات کرتا ہوں تو اگلے دن تحریک انصاف پر اور سختی شروع ہوجاتی ہے۔ ع
جیب ذہن کے لوگ ہیں جب میں مذاکرات کی بات کروں تو گھٹنے کانپنا شروع ہوجاتے ہیں، اپیل کرتا ہوں فوری بات چیت کی جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی مذاکرات کی پیش مسترد کرتے کہا تھا کہ عسکری تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں سے مذاکرات نہیں کریں گے۔
علاوہ ازیں وزیر دفاع ورہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی مذاکرات کمیٹی کے نوٹیفکیشن کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ: آئندہ آنے والے دنوں میں اگر یہ افراد بھی تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ گئے تو مذاکرات کیلئے ابھی سے متبادل ناموں کا اعلان بھی کر دینا چاہیے۔