مذاکرات اور عمران خان کی رہائی کی باتیں کو "ٹرک کی بتی" قرار

1747548301053.png

گزشتہ روز نجم سیٹھی نے ایک خبر دی کہ عمران خان سے بات چیت شروع ہوگئی ہے، تحریک انصاف کیلئے اچھی خبریں آئیں گی، جون تک عمران خان کی رہائی کا امکان، عید سے پہلے بڑے رہنما رہا ہوں گے،

انہوں نے مزید کہا کہ 6 مئی کو عمران خان کے ساتھ جیل میں ہونے والی ملاقات کے بعد ٹویٹر کھولا گیا۔ عمران خان کو باقاعدہ ایسے بریفنگ دی گئی جیسے کسی وزیراعظم کو دیتے ہیں۔

ان خبروں کو پی ٹی آئی سپورٹرز اور بعض صحافیوں نے ٹرک کی بتی قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی پر فرد جرم کی تاریخ مقرر ہونے اور علیمہ خان کی درخواست مسترد ہونے سے پتہ چل گیا کہ کونسی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی تحریک انصاف احتجاج کی کال دینے کا پلان بناتی ہے تو مذاکرات کی باتیں شروع ہوجاتی ہیں۔ ہم یہ پچھلے سال سے سن رہے ہیں کہ عمران خان یہ عید گھر پر گزاریں گے، کئی عیدیں گزر گئیں اور ایک بار پھر لالی پاپ دیا جارہا ہے کہ عمران خان گھر پر عید گزاریں گے۔

فیاض شاہ نے تبصرہ کیا کہ علیمہ خان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے۔ انہوں نے نمل یونیورسٹی کے فنڈ ریزنگ پروگرام میں برطانیہ جانا تھا اُس کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی لیکن اِس کے باوجود یہاں کچھ بیوقوفوں کو "ٹھنڈی ہوائیں" چلتی نظر آ رہی ہیں اور وہ یقین کر بیٹھے ہیں کہ عمران خان عید پر گھر ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1923706571038589351
شہر بانو نے طنز کیا کہ کوئی رہ تو نہیں گیا جس نے ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگایا ہو
https://twitter.com/x/status/1923680280587427909
حیدر سعید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب بھی ہماری کوئی تحریک چلنے لگتی ہے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا جاتا ہے ہمیں دوبارہ سے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جارہا ہے جب تو خان صاحب خود باہر نکل کر "میرے پاکستانیوں" نہیں بول دیتے ہم نے کسی کی بات پہ یقین نہیں کرنا یہ ہماری تک تحریک کو ناکام کرنے کی سازش ہے پہلے بھی اسی طرح ہماری تحریکوں کو ناکام کیا گیا ہے
https://twitter.com/x/status/1923479289724342503
مقدس فاروق اعوان کا کہنا تھا کہ سنا ہے 24 مئی کو 9 مئی کے ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے والی ہے ٹرک کی بتی کدھر ہے؟ پیچھے لگنا ہے
https://twitter.com/x/status/1923717949128413228
عمران ریاض نے کہا کہ جیسے ہی عوامی تحریک کی بات ہوتی ہے تو اسی وقت میڈیا ہاوسز سے مذاکرات کی خبریں چلوا دی جاتی ہیں لیکن اب قوم سمجھ چکی ہے کہ مذاکرات صرف ٹرک کی بتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1923444233052069919
عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی احمد خان نیازی نے تبصرہ کیا کہ ٹاوٹ میڈیا اور لیڈرشپ سب جھوٹ بول رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈیل مانگ رہی ہے جبکہ عمران خان اپنے لیے صاف شفاف ٹرائل اور تازہ الیکشن اس سے دوسری بات کوئی نہیں ہے۔ اِس میں پتا نہیں کیا مذاکرات ہیں جوپچھلے دو سال سے ختم نہیں ہو رہے۔

انہوں نے مزید کہا ک سیدھی سادھی بات ہے کوئی راکٹ سائنس تو ہے نہیں۔ یہ ہم کب سے سُن رہے ہیں خان عید سے پہلے آ رہا ہے خان عید کے بعد آ رہا ہے خان رمضان سے پہلے آ رہا ہے خان حج پر آ رہا ہے۔ یاد رکھیں جب جب پی ٹی آئی کے ورکرز اور عوام احتجاج کی تیاری کرتے ہیں تو یہ ڈرامہ شروع ہو جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1923719232589631600
احمد نیازی کا کہنا تھا کہ ایک بات یاد رکھیں عمران خان پُر امن احتجاج سے ہی نکلے گا ورنہ یہی ڈرامہ لگا رہے گا اور عوام بیوقوف بنتی رہے گی۔ تحریک کی سب پلاننگ ہو گئی ہے کچھ دن میں عوام سڑکوں پر ہو گی عمران خان کی رہائ کے لیے۔ سب تیار ہو جائیں۔

شفیع یاسین زئی نے لکھا کہ علیمہ خان نے کلیئر اور واضح کہہ دیا ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہا مذاکرات کا چورن اب نہیں بکے گا!
https://twitter.com/x/status/1923681076670607574
سعید بلوچ نے تبصرہ کیا کہ علیمہ خان کی راولپنڈی کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ اور فنڈ ریزنگ کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے اور کچھ نادان کہتے ہیں پی ٹی آئی کے لیے ٹھنڈی ہوائیں چلنے والی ہیں
https://twitter.com/x/status/1923714088921645099
وصی کا کہنا تھا کہ قوم کو پھر سے ٹھنڈی ہواؤں کے پیچھے لگایا جا رہا ہے۔۔۔ لیکن ٹھنڈی ہوائیں تب ہی آئیں گی جب پوری قوم اپنے لیڈر کیلئے باہر نکلے گی۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1923706196642443303
ایک صارف نے لکھا کہ ٹھنڈی ہوائیں اور مذاکرات = نئی پھٹیچر پیکنگ میں پرانا چورن بس فری ریفریشمنٹ کے ساتھ
https://twitter.com/x/status/1923279066230050980
 
Last edited by a moderator:

Back
Top