مخصوص نشستیں سنی اتحادکونسل کونا ملیں توباقی جماعتوں میں بانٹ دی جائیں گی؟

5sinsiseatatrserv.png

مخصوص نشستوں کے حوالے سے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ نا ہونے کی صورت میں یہ نشستیں دیگر جماعتوں میں بانٹ دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کی شمولیت کے بعد سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اس درخواست پر اگلے ہفتہ تک فیصلہ نا ہوا تو یہ نشستیں دیگر جماعتوں میں بانٹ دی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں نو منتخب اراکین اسمبلی کے حلف برداری کاعمل جمعہ سے شرو ع ہوگا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایس آئی سی کے قانونی ونگ سے پروسیسنگ شروع کرنے کی درخواست کردی ہے، تاہم اس حوالے سے کمیشن کو پہلے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں دی جائیں گی یا نہیں۔

اگر الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست مان لی تو سنی اتحاد کونسل کی عددی طاقت پانچوں اسمبلیوں میں تو بڑھ جائے گی مگر قومی وتین صوبائی اسمبلیوں میں اس کی حیثیت اقلیت کی ہی رہے گی۔

اس حوالے سے فیصلہ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے26 فروری کو ایک اہم اجلاس طلب کررکھا ہےجس میں قانونی ونگ کے نتائج کی روشنی میں امور کا فیصلہ کیا جائے گا۔
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
وہ نشستیں خالی رہیں گی قانون تو یہی کہتا ہے لیکن امریکی کالونی میں ممکن ہے جیسے ۸ فروری اور نو فروری کی صبح ہوا اس کی نہ قانونی نظیر ہے اور نہ اخلاقی
 

Pakistan90210

MPA (400+ posts)
وہ نشستیں خالی رہیں گی قانون تو یہی کہتا ہے لیکن امریکی کالونی میں ممکن ہے جیسے ۸ فروری اور نو فروری کی صبح ہوا اس کی نہ قانونی نظیر ہے اور نہ اخلاقی

why so sad?
did funding run out for lobbying American lawmakers??
did wealthy American Qadianis refuse to fund your efforts?