محمد عامر کامریم نواز سے اسٹیڈیم میں فیملی سےبدتمیزی کا نوٹس لینے کامطالبہ

5amirjksjhdjgdggd.png

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ملتان اسٹیڈیم میں انتطامیہ کی جانب سے اہلخانہ سے بدتمیزی کے حوالے سے نو منتخب وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے اسٹیڈیم میں ملتان انتظامیہ کی جانب سے ا ہلخانہ کو پلیئرز روم سے نکالنے اور بدتمیزی کرنے پر وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا اور کہا کہ ملتان کے ڈپٹی کمشنر نے دوران میچ مبینہ طو رپر میرے اہلخانہ سے بدسلوکی کی، انہیں باہر نکالا اور تکبرانہ انداز میں گراؤنڈ کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے اپنے یونیفارم اور طاقت کا غلط استعمال کیا جو کہ ناقابل برداشت ہے۔

https://twitter.com/x/status/1762154996983111887
محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنا یہ بیان جاری کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو مخاطب کیا اور کہا کہ وزیراعلی اس معاملے کا نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دیں۔

https://twitter.com/x/status/1761991428450722210
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 9 کے ملتان میں ہونے والے ایک میچ کے دوران معین خان، محمد عامر، اور عمر امین کی فیملیز جو کہ چیئرمین باکس کے قریب پلیئرز باکس میں میچ دیکھ رہے تھیں کوملتان کی ضلعی انتظامیہ کے افسران نے پلیئرز باکس سے باہر نکال دیا تھا۔

واقعہ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ پی سی بی ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے، کھلاڑیوں نے موقف اپنایا کہ ضلعی انتظامیہ کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ ایسے کھلاڑیوں کے اہلخانہ کے ساتھ ناروا سلوک کریں،
 

kwan225

Minister (2k+ posts)

چل نکل فِکسر۔۔۔
جب پولیس پی ٹی آئی کے نعرے لگانے والوں پر تشدد کر کے سٹیڈیم سے نکال رہی تھی۔۔ تب تو کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔۔ اب جب اپنی فیملی سے کسی نے کچھ کہا تو چیخیں نہیں رُک رہیں۔۔


417485695-1109265660263706-685505505201657966-n.jpg
 

Bebabacha

Senator (1k+ posts)
5amirjksjhdjgdggd.png

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ملتان اسٹیڈیم میں انتطامیہ کی جانب سے اہلخانہ سے بدتمیزی کے حوالے سے نو منتخب وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے اسٹیڈیم میں ملتان انتظامیہ کی جانب سے ا ہلخانہ کو پلیئرز روم سے نکالنے اور بدتمیزی کرنے پر وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا اور کہا کہ ملتان کے ڈپٹی کمشنر نے دوران میچ مبینہ طو رپر میرے اہلخانہ سے بدسلوکی کی، انہیں باہر نکالا اور تکبرانہ انداز میں گراؤنڈ کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے اپنے یونیفارم اور طاقت کا غلط استعمال کیا جو کہ ناقابل برداشت ہے۔

https://twitter.com/x/status/1762154996983111887
محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنا یہ بیان جاری کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو مخاطب کیا اور کہا کہ وزیراعلی اس معاملے کا نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دیں۔

https://twitter.com/x/status/1761991428450722210
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 9 کے ملتان میں ہونے والے ایک میچ کے دوران معین خان، محمد عامر، اور عمر امین کی فیملیز جو کہ چیئرمین باکس کے قریب پلیئرز باکس میں میچ دیکھ رہے تھیں کوملتان کی ضلعی انتظامیہ کے افسران نے پلیئرز باکس سے باہر نکال دیا تھا۔

واقعہ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ پی سی بی ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے، کھلاڑیوں نے موقف اپنایا کہ ضلعی انتظامیہ کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ ایسے کھلاڑیوں کے اہلخانہ کے ساتھ ناروا سلوک کریں،
Bgrt admi khud ghrt dekha or PSL ka boycott kr jb tk dc mafi ni mang leta