محسن نقوی کا حارث رؤف سے الجھنے والے فین سے معافی کا مطالبہ

8ksjhdhfjhfj.png

قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے ساتھ امریکہ میں ایک کرکٹ شائق کی طرف سے بدتمیزی کے واقعہ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور قومی کرکٹرز کیجانب سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں حارث رؤف کے ساتھ پیش آئے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں جنہیں بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1803058557207674926
انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ میں ملوث شخص فوری طور پر حارث رؤف سے معافی مانگے بصورت دیگر مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی کیجائے گی۔

چیئرمین پی سی بی کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے بھی اس معاملے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ بدتمیزی کرنے والے کا تعلق پاکستان سے تھا یا بھارت سے، ہمیں ادب و احترام کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے اور کسی بھی شخص سے ایسی گفتگو خاص طور پر اس وقت نہیں کرنی چاہیے جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ ہو۔

1911350663f73e5.jpg


آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ ہم فینز کی تنقید سے سیکھتے ہیں، تاہم کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ فیملی کی موجودگی میں حملہ کردے۔

18201735670369b.png


سابق کپتان اور ڈائریکٹر محمدحفیظ نے حارث رؤف سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کو کھلاڑیوں کی ذاتی زندگی کا احترام کرنا چاہیے، کھلاڑیوں کی نجی و پروفیشنل زندگی کی حدود کا حترام لازم ہے۔

18201734b4d5ed2.png


فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا کہ میں شائقین سے کہنا چاہوں گا کہ تنقید ان کا حق ہے مگر یہ تنقید جائز طریقے سے ہونی چاہیے، کھلاڑیوں کے ساتھ احترام اور اس کی فیملی کا لحاظ کیا جانا چاہیے، ہم سب قومی کرکٹ کی بہتری کے ہی خواہش مند ہیں۔

1820173494f466e.png


ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ آپ جو بھی ہوں ایسی زبان کا استعمال ہمیشہ ہی قابل مذمت ہونا چاہیے، میرا بھائی مضبوط رہے۔

1820173539de4cb.png


فاسٹ باؤلر جنید خان نے کہا کہ تنقید سب کا حق ہے مگر گالی اور ذاتی زندگی میں مداخلت کسی کا حق نہیں ہے۔

19113506ab3a493.jpg


خیال رہے کہ فلوریڈا میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے ساتھ ایک مداح کے الجھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں مداح کو ان سے سیلفی کی درخواست کرتے اور تنقید کرتے ہوئے دیکھا اسکتا ہے، اس موقع پر حارث رؤف کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔
 

kwan225

Minister (2k+ posts)
حیرانی کی بات ہے۔۔ ایسے چ اور ناکارہ پلیرز کے بھی فین ہیں۔۔؟؟