ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کیلئے امریکہ گئے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کئی شخصیات سے ملااقات کی جن میں امریکی ارکان کانگریس، سینیٹرز اور سابق برطانوی وزیراعظم بھی شامل ہیں مگر محسن نقوی کی کسی ہائی پروفائل امریکی شخصیت سے ملاقات نہ ہوسکی۔
امریکہ میں موجود پاکستانی صحافیوں کے مطابق محسن نقوی کو امریکہ میں پذیرائی نہ مل سکی جبکہ ڈان کے صحافی کے مطابق ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں محسن نقوی کو ہال میں جگہ نہ مل سکی اور انہوں نے وہان موجود ایک کمرے میں ٹی وی پر حلف برداری تقریب دیکھی
گزشتہ روز محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جوولسن سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا
https://twitter.com/x/status/1882288747754230172
محسن نقوی سے ملاقات کے فوری بعد جو ولسن نے ٹویٹ کیا Free Imran Khan لکھ کر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرڈالا
https://twitter.com/x/status/1882250004930466082
شہباز گل نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیجیٹل زناٹے دار تھپڑ 25 مئی اور 26 نومبر اسلام آباد قتلِ عام کے مجرم محسن نقوی نے بڑے فخر سے جو وِلسن سے ملاقات کی وڈیو پاکستان میں میڈیا کس چلانے کے بھیجیں جو وِلسن نے ملاقات کے بعد کیا ٹویٹ کی
https://twitter.com/x/status/1882288747754230172
جریدے فارن پالیسی سے وابستہ صحافی مائیکل کوگلمین کا کہنا تھا کہ ’ پاکستان کے وزیر داخلہ نے امریکی رکن کانگریس سے ملاقات کی اور اس کے فوراً بعد رکن کانگریس نے ’فری عمران خان‘ کا ٹویٹ کیا۔ یہ وزیر داخلہ اور ان کے اعلیٰ افسران کے لیے ایک بڑی ناکامی ہے۔‘
https://twitter.com/x/status/1882443095952015550
عاشر باجوہ نے اس پر تبصرہ کیا کہ صرف ٣ لفظوں کی جو ولسن کی اس پوسٹ پر 7 گھنٹے میں 1 ملین ویوز، 3600 کمنٹس ، 13 ہزار ری پوسٹس ، 26 ہزار لایکس اور 6 ہزار سے زیادہ نئےفولّورز
https://twitter.com/x/status/1882364787658797422
رضوان غلزئی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ لوگ پیسے اور طاقت کے ذریعے حاصل کیے گئے نتائج کو اپنی صلاحیت سمجھ بیٹھتے ہیں۔ پاکستان میں ‘سوپرمین’ سمجھے جانے والے محسن نقوی نے امریکا جاکر ایسا بلنڈر مارا ہے کہ خود اپنے لوگ حیران ہیں کوئی اتنا نالائق کیسے ہوسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1882469744072392794
شوکت بسرا نے لکھا کہ یہ 2 مسخرے وزیراعظم عمران کو جیل میں رکھنے کے لئے امریکہ میں سنیر کانگرس مین جوئی ولسن سے ملے۔ جیسے ہی ان نوسربازوں نے دفتر سے باہر قدم رکھا۔ جوئی ولسن نے ٹویٹ کیا free IMRAN KHAN تھوڑی سی بھی شرم حیا ہو تو ڈوب کر مر جاؤ محسن نقوی
https://twitter.com/x/status/1882337560405709015
حامد میر کا کہنا تھا کہ ہر تصویر کے دو رُخ ہوتے ہیں ایک رُخ یہ ہے کہ امریکی سینیٹر جو ولسن نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس کی تصاویر پاکستانی میڈیا پر نشر ہوئیں تصویر کا دوسرا رُخ یہ ہے کہ ملاقات کے بعد سینیٹر جو ولسن نے ایکس پر مطالبہ کیا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے
https://twitter.com/x/status/1882463442101305386
عامر متین کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر داخلہ کی رکن کانگریس جو ولسن سے ملاقات نتیجہ: عمران خان کی رہائی کی ٹویٹ
https://twitter.com/x/status/1882493972049805584 https://twitter.com/x/status/1882533181888602560
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/attachments/gh9x2vbxaaavulw-jpg.8925/
Last edited by a moderator: