محسن بیگ کی گرفتاری پر وجیہ ثانی،طارق متین اور ڈاکٹر ارسلان سے الجھ پڑے

9wajitariqkhalid.jpg

اسلام آباد سے صحافی و تجزیہ کار محسن بیگ کی گرفتاری کے بعد صحافتی و سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے، ٹویٹر پر ایسی ہی ایک بحث میں جیو نیوز کے اینکر وجیہہ ثانی صحافی طارق متین اور وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن سے الجھ پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس بحث کا آغاز اس وقت ہوا جب طارق متین کی جانب سےمحسن بیگ کی پستول پکڑے تصاویر"منا بدمعاش" کے عنوان کے ساتھ شیئر کی گئی اور وجیہہ ثانی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محسن بیگ کا موقف ہے کہ انہیں لگا گھر میں ڈاکو گھس آئے ہیں، دونوں جانب کا موقف پیش کرنا ہی صحافت ہے۔ واقعے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر رنگ دینا ۔ پارٹی پالیسی ہوسکتی کے صحافت نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1493891250327543808
طارق متین نے اس ٹویٹ کے جواب ایف آئی اے کی پریس ریلیز شیئر کی اور کہا کہ گھر کے اندر لوگوں کو یرغمال بنالیا تو پتہ تو چل گیا کہ ایف آئی والے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1493917448684204039
وجیہہ ثانی نے جواب دیا کہ ایف آئی اے اس کیس میں پارٹی ہے ، اس کی پریس ریلیز اسی کا موقف ہے، دوسری پارٹی کا موقف کہاں ہے، آپ صحافی ہیں یہ کام چمچوں کیلئے رہنے دیں۔

https://twitter.com/x/status/1493921288284430339
طارق متین نے اگلی ٹویٹ میں کہا کہ اول ، آپ مجھے صحافت نہ سکھائیں۔ دوم پوری خبر مختلف ذرائع سے چیک کریں۔ سوم ۔ ملازمت کی مجبوریاں ٹویٹر پر ظاہر نہ کریں۔

وجیہہ ثانی نے جواب دیا کہ سکھا نہیں رہا ۔ یاد دلا رہا ہوں کہ آپ صحافی ہیں، دوسری جانب کا موقف ؟ کوئی ٹویٹ ثبوت کے طور پر پیش کریں اور انعام پائیں۔

https://twitter.com/x/status/1493924122799214595
طارق متین نے وجیہہ ثانی کی اس پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ جیب میں رکھیں انعام کے پیسے اور گھر جاتے ہوئے کسی کو خیرات میں دے دیں۔

طارق متین نے وجیہہ ثانی کو نواز شریف کی ٹویٹ کو شیئر کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ابھی آپ نے مفرور کو ملازمت کی مجبوری کے تحت ری ٹویٹ کیا ہے بتائیے کہ اس وقت پیٹرول پر سیلز ٹیکس اور مفرور کی حکومت میں ٹیکس کتنا تھا یہ سچ بتانے کی ہمت کریں۔

https://twitter.com/x/status/1493926051889782788
وجیہہ ثانی نے پھر جواب دیا کہ ادھرادھرکی باتوں سےآپ فرارہوناچاہتےہیں تو وہ رہاراستہ۔ مگر آپ نےخبر میں یک طرفہ موقف پیش کیااس پر اصرارکیااوردوسری جانب کاموقف کاثبوت مانگنےپر آئیں بائیں شائیں، یہی حکومتی پارٹی کے ٹرولز کا طریقہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1493927632974475268
طارق متین نے اگلی ٹویٹ میں وجیہہ ثانی پر ایک بار پھر نواز شریف کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنے پر طنز کیا۔

https://twitter.com/x/status/1493929072161927170
اس بحث میں وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے بھی حصہ لیا اور کہا کہ بےبشک زرد صحافت میں کچھ لوگوں کا ثانی نہیں ہوتا، جیو سے درخواست ہے کہ محسن بیگ کے گوبر کو کیک ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں۔

https://twitter.com/x/status/1493904985985372161
وجیہہ ثانی نے انہیں بھی جواب دیا اور کہا کہ ڈاکٹر ارسلان خالد۔ ڈیجیٹل میڈیا پر وزیراعظم کے فوکل پرسن بھائی عرف عام میں چمچے کہلاتے ہیں ایسے عہدے،اب حکومتی عہدیدار ہمیں صحافت سکھائیں گے؟

https://twitter.com/x/status/1493908393492369415
ڈاکٹر ارسلان خالد نے بھی وجیہہ ثانی کو پیار سے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صحافت کر کہاں رہے لوگ جو صحافت سکھائی جائے ۔ویسے بھی آپ کو تو پتہ ہی ہے کہ عرف عام میں 'ٹوکرے' کہلاتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1493913674150514692
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

جتنے گو میں دھلیں گے اتنےہی زیادہ پیسے ملیں گے۔ مریم بی بی کا پریس روم بدبو سنگھ کر ہی پیمنٹ کرے گا
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
دوسری طرف کا غلیظ موقف ٹوکرے دے رہے ہیں لیکن اس ملک میں اداروں کی اوقات کوی نہیں ہر روز پتہ چلتا ہے ان کا وجود صرف تنخواہیں دینے کو ہے
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
دوسری طرف کا غلیظ موقف ٹوکرے دے رہے ہیں لیکن اس ملک میں اداروں کی اوقات کوی نہیں ہر روز پتہ چلتا ہے ان کا وجود صرف تنخواہیں دینے کو ہے


یا قربان ، تم کیوں پریشان ہورہی ہو ۔


لعنت بھیجو ان پٹوار کے پٹواریوں پر ، زبان کا لعب کیوں سوکھارہی ہو ۔

ھم تو ھر دم اپنے کوکین شاہ کے تلوے گرماتے رہیں گے چاھے باھر درجہ حرارت 40 سے اوپر ہو? ۔