مجھے میرا لیڈر دے دو

آزاد خیال

MPA (400+ posts)
میں پاکستان تحریک انصاف کا ایک ادنا سا کارکن رہا ہوں ، میں نہ پاکستان میں پیدا ہوا اور نہ ادھر کا شہری ہوں لیکن اپنے والدین کے ساتھ بچپن میں آنا جانا رہا اور لوگوں کی محرومیا ں دیکھ کر دل بہت پریشان ہوتا ... قصہ مختصر مجھے عمران خان کے روپ میں ایک مسیحا نظر آنے لگا اور تحریک انصاف کا ممبر بنا ...میں چونکہ پاکستان میں مقیم نہیں تھا لیکن پھر بھی پارٹی کے لیے اپنے وطن ناروے میں سب کچھ کرتا رہا جو میرے اور دوستوں کے بس میں تھا ...چاہے پارٹی کی فنڈ ریزنگ ہو ، آن لائن ڈونیشن ہو یا فنڈ ریزنگ پروگرام

ایسے بھی مواقغ آئے کہ ہمارے دوستوں نے دنوں میں لاکھوں نارسک کرونز کی فنڈ ریزنگ کی اور پارٹی کے حوالے کئے ، دھرنے اور الیکشن کے لیے وقت نکالا اور پاکستان گئے ... عمران خان کی ہم اندھی تقلید کرتے کیونکہ ایمان کی حد تک یقین ہو چکا تھا کہ اس ملک کے عوام کے محرومیاں میرا لیڈر ختم کرے گا اور لوگوں کے امیدوں پر پورا اترے گا ہم نے جمہوریت اور حکمرانوں کو برا بلا کہا ، اپنے خاندان والوں ، دوستوں اور رشتہ داروں سے اس کی خاطر الجتھے رہے

لیکن آج کل مجھے یقین ہوتا چلا جا رہا ہے کہ میرا لیڈر یرغمال ہوتا جا رہا ہے ، ہماری کاوشیں دم توڑتی جا رہی ہے اور امیدوں کا خون ہونے لگا ہے ..میرے کئی دوست تو کچھ عرصہ پہلے دلبرداشتہ ہو کر چھوڑ گئے لیکن میں چمٹا رہا اور یقین تھا کہ میرا لیڈر اپنے راستے سے نہیں ہٹے گا

مجھ سمیت میرے دوستوں کو نہ اپنے وقت کی پرواہ نہ ان پیسوں کی نہ اس مشقت کی جو ہم نے اس پارٹی کے لیے کیے ، کیونکہ وہ ہمارا لیڈر تھا اور ہے لیکن افسوس اپنے ارمانوں کا خون دیکھ کر ہو رہا ہے ..ہم کو تو کسی چیز کی لالچ نہیں تھی ، نہ ہم عہدو ں کے بھوکے تھے ، نہ دولت کے نہ ایم این اے اور ایم پی اے بننے کے ہم تو ایک مقصد کے پیچھے چل رہے تھے ..میں اور میرے چند دوست اکیلے نہیں ، ہزاروں تحریک انصاف کے چاہنے والوں کا یہ حال ہے ان کا مقصد ایک بہترین پاکستان ہے جہاں خوشخالی ہو , انصاف ہو اور غریب کو اس کا حق ملے

ہم نے یہ امیدیں اس دن کے لیے نہیں باندھی تھی کہ ساحر خان اور ریہام خان سٹیج پر کھڑے ہو کر میرے لیڈر کو سبق سیکھا ئیں ..وہ ہمارے مستقبل کے چیرمین بن جائے وہ میرے خان سے زیادہ میڈیا کی زینت بن جائے اور میرا لیڈر پس پشت چلا جائے ..ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ کوئی جہاز والا سرمایا کار ہمارے پارٹی کے نظریاتی کارکونوں کو سائیڈ لائن کر دیں

خدا کے لیے دوستوں ، اس پارٹی کو بچا لو یہی ایک آسرا بچا ہے اس وطن کے لیے ..ریہام خان اور اس کے چیلوں سے اس پارٹی کو بچا لو ورنہ یہ چیڑ پارکر رکھ دیں گے اور آئندہ پاکستان میں نوجوان ہمیشہ کے لیے سیاست سے بد زن ہو جائے گے ... ہمیں اپنا سچا ، کھرا اور بے خوف لیڈر واپس کر دو اور ان برساتی مینڈکوں کو باہر نکال دو

میری اردو کی لکھائی اگرچہ ٹھیک نہیں ، اس آرٹیکل کو لکھنے میں اپنے دوستوں ثاقب اور بابر کا شکر گزار ہوں لیکن ہم اپنے دل کی آواز اپنے جیسے دوستوں تک پہنچانا چاہتے تھے
 
Last edited by a moderator:

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
.ہم کو تو کسی چیز کی لالچ نہیں تھی ، نہ ہم عہدو ں کے بھوکے تھے ، نہ دولت کے نہ ایم این اے اور ایم پی اے بننے کے ہم تو ایک مقصد کے پیچھے چل رہے تھے
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
ہم کو تو کسی چیز کی لالچ نہیں تھی ، نہ ہم عہدو ں کے بھوکے تھے ، نہ دولت کے نہ ایم این اے اور ایم پی اے بننے کے ہم تو ایک مقصد کے پیچھے چل رہے تھے
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
Yehi baatain to Justice Waji ud din ne bhi ki thin

Musharraf ke yaaron k liye aur army k paltu kutton ke liye Imran khan ne Ussay Laat maar ke party se bahar nikaal diya
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)

لیڈر
کا عوام کی نبض پر ہاتھ ہوتا ہے
عمران کو فوری طور پر اپنے لوگوں کی بات کو سمجھنا ہوگا
اگر کل عمران مریم پر تنقید کرتا تھا تو آج لوگ رہام پر بھی کریں گے
اور اس میں حیران ہونے
کی
ہر گز ضرورت نہیں
 

Suleman96

Voter (50+ posts)
Pti supporters are losing faith in party.!! If reham khan enters into the party then I think pti will lose next election.
 

Naveed Jee

Minister (2k+ posts)
oo yaar kiya hogaya hai tum logon ko ?? pehlee pakistani roya ab tu roya fitte muh tum logon ka kaptan ek case kiya hara tum logon ki himmat hi jawab de gai par acha huwa ooqat samnee aarahi hai tum jaise loog ye choote choote jhatke bar dasht nahi kar saktee to jab dande khane our goli khane ka waqt aayee ga to kahin nazar bhi nahi aaoo ge aisa kiya gunnah kar dia reham khan ne ?? apne shohar ka sath de rahi hai bas koi set leli hai pti main ?? assembli main ?? ya ja kar beth gai hai pti ke head office main hosla rakhoo yaar jab kaptan pe yaqeen hai to usko qaim rakhoo mazaq na banaoo hamara ya phir kuch nahi likh sakte to khamoosh raho our wait karo aage kiya hota hai
 

uturninqlab

Chief Minister (5k+ posts)
ریحام کا پولیٹیکس میں آنا شاید اتنا قابل اعتراض نہ ہو جتنا آپ کے لیڈر کا فوجیوں کے ساتھ مل کے اقتدار تک پہنچنے کے لئے دھرنہ دینا اور حکومت گرانےکی کوشش تھا ۔ آپکا خلوص اور پاکستان سے محبت پہ آپ واقعی سلیوٹ کے حق دار ہیں ۔:bigok:
 

nomi304

Minister (2k+ posts)


ریہام خان بھی اب وہی کرنے جا رہی جو زرداری نے بی بی کے ساتھ کیا تھا
 

aimless

Minister (2k+ posts)
LOL ... like always ppl like to hit below belt :P be4 it was BB , then Jamima and now Reham khan :) .... PML N patwaris and so called PTI supporters how come both r attacking the same thing :P

And don't give me shi*tty argument that Reham is in Politics , she will be as much in politics as nusrat bhutto or fatima jinah was when bhutto and Jinah was alive ...

 

Naveed Jee

Minister (2k+ posts)

لیڈر
کا عوام کی نبض پر ہاتھ ہوتا ہے
عمران کو فوری طور پر اپنے لوگوں کی بات کو سمجھنا ہوگا
اگر کل عمران مریم پر تنقید کرتا تھا تو آج لوگ رہام پر بھی کریں گے
اور اس میں حیران ہونے
کی
ہر گز ضرورت نہیں
yaar barca bhai u too ?? main ne neechee jo likha hai usko zaroor parhna if im wrong meri ghalti se bhi aagah karna plz
 

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
فوزیہ قصوری جیسی خواتین جنہوں نے پی ٹی آئی کے لئے جان لگادی، ان کو کھڈے لائن لگادیا گیا، جبکہ ریحام خان جس کا سیاست سے کوئی لینا دینا ہی نہیں، کل تک ایک عام سی صحافی تھی، وہ آج ایک بڑی سیاسی پارٹی کی کرتا دھرتا بننے جارہی ہے، تحریک انصاف میں پہلے بھی بہت سی ناانصافیاں ہوئیں، اب تو حد ہی ہوگئی، کل جس طرح ریحام خان کو ہری پور جلسہ کی خطابت کی ذمہ داری سونپی گئی، کیا کبھی پی ٹی آئی کی کسی اور خاتون کو اتنی اہمیت دی گئی؟
 
Last edited:

nomi304

Minister (2k+ posts)
زرداری نے بھٹو خاندان ہی ختم کر دیا اور اب وہی کھیل یہ چڑیل کھلینے جا رہی ہے
 

younus

Senator (1k+ posts)
Naya Pakistan na sehi Naya Imran hi sahi... ham becharay gharib looog mangtay kuchh auur hain and milta kuch auur hai :)
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
فوزیہ قصوری جیسی خواتین جنہوں نے پی ٹی آئی کے جان لگادی، ان کو کھڈے لائن لگادیا گیا، جبکہ ریحام خان جس کا سیاست سے کوئی لینا دینا ہی نہیں، کل تک ایک عام سی صحافی تھی، وہ آج ایک بڑی سیاسی پارٹی کی کرتا دھرتا بننے جارہی ہے، تحریک انصاف میں پہلے بھی بہت سی ناانصافیاں ہوئیں، اب تو حد ہی ہوگئی، کل جس طرح ریحام خان کو ہری پور جلسہ کی خطابت کی ذمہ داری سونپی گئی، کیا کبھی پی ٹی آئی کی کسی اور خاتون کو اتنی اہمیت دی گئی؟

یہ بات کوئی معظم کو بھی سمجھا ..دے وہ اسے میرا نند بھاوج جھگڑا سمجھ رہے ہیں
 

captain klutz

Councller (250+ posts)

لیڈر
کا عوام کی نبض پر ہاتھ ہوتا ہے
عمران کو فوری طور پر اپنے لوگوں کی بات کو سمجھنا ہوگا
اگر کل عمران مریم پر تنقید کرتا تھا تو آج لوگ رہام پر بھی کریں گے
اور اس میں حیران ہونے
کی
ہر گز ضرورت نہیں

بھائ!آپ ٹھیک کہ رہے ہو۔ کیونکہ عمران خان صاحب کی خاموشی اور محترمہ کے سیاسی جلسے کرنا پی ٹی آئ کے نظریات کے سراسر منافی لگ رہا ہے۔