ایک جانب سیلاب متاثرین خوراک اور امدادی سامان کیلئے منتظر ہیں تو دوسری جانب سندھ کی وزیر ثقافت سسی پلیجو نے امدادی سامان سے بھرے دو کنٹینر اپنے گھر خالی کرادیئے ۔سسی پلیجو کے کے والد کا کہنا ہے کہ جب وقت آئے گا تو امداد متاثرین میں تقسیم کردی جائے گی۔ ٹھٹھہ میں متاثرین کے لیے سو سے زائد کیمپ لگائے گئے ہیں۔ امدادی سامان کیمپوں کے بجائے مکلی میں سسی پلیجو کے بنگلے پر پہنچایا گیا جس میں آٹا، پانی، چینی، گھی اور کھانے پینے کی دوسری اشیاءشامل ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں نے سسی پلیجو کے والد عبدالقادر پلیجو سے پوچھا کہ متاثرین احتجاج کررہے ہیں کیا سامان وہاں نہیں جانا چاہیے تھاتو اُنہوں نے جواب دیا کہ سامان یہاں زیادہ محفوظ ہے۔دوسری جانب سسی پلیجو نے کہا ہے کہ وہ محکمہ ریونیوکی 20 سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں اور محکمہ اب بھی روایتی سستی میں مبتلا ہے۔
LINK