Amal
Chief Minister (5k+ posts)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
مت جھکنا ان لوگوں کی طرف جو ظالم ہیں
فَاسْتَقِمْ کَمَآ اُمِرْتُ وَمَنْ تَابَ مَعَکَ وَلَا تَطْغَوْا ط اِنَّہٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ o وَلَا تَرْکَنُؤْا اِلَی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ لا وَمَالَکُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ مِنْ اَوْلِیَآئَ ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ۔
سو ثابت قدم رہو تم جس طرح تمہیں حکم دیا گیا ہے اور وہ لوگ بھی جو تائب ہو کر تمہارے ساتھ ہیں اور سرکشی نہ کرنا بیشک وہ تمہارے اعمال دیکھ رہا ہے اور مت جھکنا ان لوگوں کی طرف جو ظالم ہیں ورنہ تم بھی جہنم کی لپیٹ میں آجاؤ گے اور تمہارے لئے ﷲ کے سوا کوئی سرپرست نہ ہو گا اور نہ تمہیں مدد ہی ملے گی۔
(ھود: 112 113)
۔
وَمَنْ اَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ ھَوٰہ بِغَیْرِ ھُدًی مِّنَ اللہ اِنَّ اللہَ لَا یَھِدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ۔
اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہو گا جو ﷲ کی طرف سے بھیجی ہوئی ہدایت کے بغیر بس اپنی اہواء کی اتباع کرے حقیقت یہ ہے کہ ﷲ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔
(القصص: 50)
