متوقع فلاپ شو کو کریک ڈاون کے پیچھے چھپانے کی کوشش۔۔۔شاہد خان بلوچ

مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرز کی اکثریت نے الیکشن کمپین میں مصروف ہونے کا بہانہ بنا کر ایرپورٹ جانے سے انکار کر دیا ہے۔ پٹواریوں اور دوسرے سرکاری ملازمین کی خدمات اب مسلم لیگ ن کو ویسے بھی حاصل نہیں۔ رہی سہی کسر لاہور کی تاجر برادری نے اس احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان کر کے نکال دی ہے۔ اب متوقع ناکام شو کو مسلم لیگ ن کریک ڈاون کے پیچھے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

آپکو یاد ہو گا کہ این اے 120 کے الیکشن کی شام جب ابتدائی نتایج میں پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہوئی تو مریم نواز نے شور مچانا شروع کر دیا کہ ان کے لوگ اٹھا لئے گئے ہیں جس وجہ سے وہ الیکشن ہار رہے ہیں مگر جیسے ہی فاینل نتائج میں ن لیگ جیتی تو جن لوگوں کے اٹھائے جانے کے الزام لگائے گئے تھے ان تمام کے تمام لوگوں کو ٹی وی کیمروں کی آنکھ نے رات 9 بجے مریم نواز کے ساتھ موجود پایا۔ اب بھی غالب امکان اسی صورتحال کا ہے۔

ویسے بھی ن لیگی رہنماوں کو کریک ڈاون کا شور مچانے سے پہلے پچھلے پانچ سال پر ایک نظر دوڈا لینی چاہئے کہ کیسے کیسے پی ٹی آئی کے لوگوں پر بدترین شیلنگ کی گئی۔ پی ٹی آئی کی خواتین کے بال کھینچے گئے، ان پر تشدد کیا گیا اور گھسیٹا گیا۔ ایسے بدترین تشدد کی مثال تو آمریت میں بھی نہیں ملتی۔ ماڈل ٹاون میں بادشاہ سلامت نے قتل عام کروا کے جلیانوالہ باغ کے سانحے کی یاد تازہ کر دی تھی۔

جب آزادی مارچ گجرانوالہ پہلچا اور ن لیگی گلو بٹوں نے اس پر پتھراو کیا تو مریم بی بی نےنہ صرف ٹویٹر پر انہیں اس غنڈہ گردی پر شاباش دی بلکہ پی ٹی آئی کو دھمکی بھی دی کہ یہ تو ابھی ٹریلر ہے۔ اس طرح کا ہی ایک ٹویٹ مریم بی بی نے ملتان میں شیخ رشید پر پتھراو کے بعد بھی کیا تھا۔ ان پانچ سالوں میں جب جب پی ٹی آئی پر تشدد کیا گیا تو ن لیگی سپورٹر صحافیوں نے نہ صرف اسے قانون کی پاسداری اور امن و امان کے نام پر ڈیفینڈ کیا اور خوشی کا اظہار کیا بلکہ پی ٹی آئی کو تضحیک کا نشانہ بھی بنایا۔

پاکستانی سیاست میں روایتی طور پر کامیاب ہونے کے لئے آپکو نہ صرف جھوٹ بلکہ سفید اور مسلسل جھوٹ بغیر کسی شرمندگی کے بولنا ضرور آنا چاہئے اور میں یہ بات تسلیم کرتا ہوں کہ مریم بی بی اب ایک مکمل سیاستدان بن چکی ہیں۔ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں سے اپنا کیریر شروع کونے والی مریم نواز اپنے جھوٹ کی معراج کے نقطہ عروج پر پہچ چکی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔......
تحریر: شاہد خان بلوچ


https://web.facebook.com/shaahidkha...41828.272214646639655/365841147277004/?type=3
 

Educationist

Chief Minister (5k+ posts)

Dhmc8XDXkAAmRan.jpg


کیا نوتھیوں کی اس بدچلن بہن کو سمجھ آ گئی کہ اس بدچلن عورت نے ہمارا پیسہ لوٹا
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
نوروں کو سمجھ آ گئی ہے نواز کی وجہ سے اپنے حلقوں میں جو غنڈہ گردی مچائی ہو ی تھی ان کا مائی باپ نہیں بچا تو وہ کیسے بچیں گے اس لئے دبک گئے ہیں یونہی تبدیلی ٹاپ سے نیچے آتی ہے .
 
Last edited:

Back
Top