متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
2500812-azamsawatiincourt-1687253587-471-640x480.jpg


اسلام آباد:
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے سیاسی رہنما اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا، عدالت نے اعظم سواتی کو 24 جولائی کو بذریعہ اشتہار عدالت میں طلب کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی کے باعث اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کرنے کے احکامات جاری کردیے۔


ایف آئی اے نے اعظم سواتی کی دونوں رہائش گاہوں پر وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ عدالت نے اعظم سواتی کی رہائش گاہ، محلے اور عدالت کے باہر عدالتی کارروائی سے متعلق اشتہار چسپاں کرنے کی ہدایت کی۔


واضح رہے کہ اعظم سواتی کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے آج اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے طلب کر رکھا تھا۔ اعظم سواتی کی مسلسل عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

Source
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
kangaroo court par lanat
Aik ishtahari London main bhee hay, us ka kya.
ishtahario me bi farq hota hai. woh jo london me ishtahari hai.. os ka nam sharif hai matlab sharif ishtahari or sath zil e subhani bi hai.. os ko is waqt koyi nahi poch sakta. khan ke waqt bi woh untouchable ta, ab to bilkol bol jao os ko
 
Sponsored Link