mehwish_ali
Chief Minister (5k+ posts)
اللہ کی پناہ ہے کہ کیسے تعسبی اور کیسے سازشی لوگ ہیں ہماری قوم میں جو اتنی ڈھٹائی سے بہتان لگاتے ہیں، اور پھر اس جھوٹ کو اپنے ایمان کا حصہ بنا لیتے ہیں، دھڑا دھڑ امت کذاب اخبار کو چوم چوم کر آنکھوں سے لگا لگا کر آمنا صدقنا کا ورد شروع کر دیتے ہیں اور اپنے بغض و عناد کے زہر کو ہر ہر جگہ اگلنا شروع ہو جاتے ہیں۔
مگر اللہ کی ذات سب سے بڑی ہے۔ اللہ کے فضل سے جناح پور جیسے بڑے پروپیگنڈے کا بھانڈا پھوٹا، اور اب 19 ہزار کنٹینرز کا بھی بھانڈا پھوٹ گیا۔
یہ امریکی اسلحہ کراچی میں تو خال ہی خال نظر آتا ہے، مگر فاٹا کے علاقوں میں 99 فیصد بکتا نظر آتا ہے اور اسکا ماخذ افغانستان ہے۔
مگر اسکے باوجود بھی تعصبی لوگوں نے اسکا الزام ہم پر لگایا۔
حتی کہ ڈی جی رینجرز تک نے یہ بیہودہ الزام ہم پر لگایا، اور پھر بعد میں مُکر گیا۔ مگر بھاگ پھر بھی نہیں سکتا کیونکہ عدالت میں اس کے بیان کا ریکارڈ بعینہ انہی الفاظ میں موجود ہے۔
اے اہل وطن! اتنا ظلم تو نہ کرو۔ کچھ تو شرم کرو۔

کیا واقعی آپ کو کچھ حیا نہیں آتی۔۔۔۔
کوئی کیس دائر نہیں ہوا ۔۔۔۔ ۔کوئی ثبوت پیش نہیں ہوا ۔۔۔۔ ہمیں صفائی کا موقع تک نہیں دیا گیا ۔۔۔۔ کسی عدالت نے فیصلہ نہیں سنایا ۔۔۔۔۔۔۔
مگر یہاں ان تعصبی لوگوں نے امت کذاب کی جھوٹی خبروں پر آنکھیں بند کر ایمان کامل لاتے ہوئے ہمیں مجرم ٹہراتے ہوئے تختہ دار پر بھی چڑھا دیا۔
- Featured Thumbs
- http://www.mqm.org/Assets/Images/NewsImage/mqm-stamp-logo.jpg
Last edited: