متحدہ عرب امارات میں انٹرپول کی کارروائی، پاکستان کو مطلوب 3 ملزمان گرفتار

17%DB%8C%D9%86%D8%AA%D8%B9%D8%AA%D9%BE%DB%81%D9%84%D8%A6%D8%B3%D8%A6%D8%B9%D8%A6%D8%B9%D8%A6%D8%B9%D8%A6%D8%B9%D8%A6.jpg

ملزمان کی گرفتاری میں سہولت دینے کیلئے فیصل آباد پولیس کی طرف سے درخواست دی گئی تھی: رپورٹ

انٹرپول پاکستان کی طرف سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کامیاب کارروائی کے بعد 3 مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پروپاکستانی نامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کارروائی وفاقی تحقیقاتی ادارے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے نیشنل سنٹرل بیورو (این سی بی) کی طرف سے کی گئی ہے جسے انٹرپول پاکستان کے نام سے جانا جاتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1664882105157836801
رپورٹ کے مطابق نیشنل سنٹرل بیورو (این سی بی) کی طرف سے گرفتار کیے گئے افراد میں محمد عثمان، محمد ثقلین اور محمد ذیشان شامل ہیں۔این سی بی کی طرف سے گرفتار کیے گئے تینوں ملزمان فیصل آباد پولیس کو اغواء اور جنسی زیادتی کے الزام میں مطلوب تھے جنہیں پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری میں سہولت دینے کیلئے فیصل آباد پولیس کی طرف سے درخواست دی گئی تھی۔

نیشنل سنٹرل بیورو (این سی بی) کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے درخواست کے بعد ریڈ نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ گرفتاری کے بعد ملزمان کو پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن کی طرف سے تینوں ملزمان کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، انہیں جلد فیصل آباد پولیس کے حوالہ کر دیا جائیگا۔


گزشتہ مہینے بھی ایف آئی اے کے نیشنل سنٹرل بیورو کی طرف سے سعودی عرب میں ایک ملزم ابرار احمد کو گرفتار کیا تھا جو زیادتی کے مقدمے میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا۔ این سی بی دوسرے انٹرپول کے ممبر ممالک کو مجرمانہ تحقیقات میںتعاون فراہم کرتا ہے۔