مبینہ طور پر تحویل میں موجود شیخ رشید کا انٹرویو ریکارڈ ہونے کے دعوے

Sheikh.jpg


مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں موجود شیخ رشید کا انٹرویو ریکارڈ ہونے کی اطلاعات

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی شیخ رشید کا ٹی وی انٹرویو ریکارڈ ہونے کی اطلاعات گردش کرنے لگی ہیں، صحافیوں نے تصدیق بھی کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کا پہلے لاپتہ ہونے پھر اچانک منظر عام پر آکر پریس کانفرنس یا ٹی وی انٹرویو کا نا تھمنے والا سلسلہ جاری ہے،

تازہ ترین خبر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور پی ٹی آئی کے حامی شیخ رشید سے متعلق آرہی ہے کہ ان کا انٹرویو بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے جو کل شام نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

یہ اطلاعات صحافتی برادری کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کی جارہی ہیں ، سینئر صحافی علی مصطفیٰ نے کہا کہ سماء ٹی وی کے ذرائع کے مطابق لاپتہ سینئر سیاستدان شیخ رشید کو بھی سماء ٹی وی کے ایک پروگرام میں اینکر منیب فاروق کو عمران خان کے خلاف انٹرویو دینے پر مجبور کردیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1715025244342075730
احمد وڑائچ نے لکھا کہ اطلاعات ہیں کہ سینئر اینکر منیب فاروق نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا انٹرویو ریکارڈ کرلیا ہے، اس انٹرویو کا کل شام 8 بجے سماء ٹی وی پر نشر کیے جانے کا امکان ہے، لاہور ہائی کورٹ نے آج ہی پنجاب پولیس کو شیخ رشید کی بازیابی کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1715030735529103742
صحافی رائے ثاقب کھرل نے شیخ رشید کے انٹرویو کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے انٹرویو کی بھی آمد آمد ہے۔

https://twitter.com/x/status/1715031479770853581
صحافی فیض محمود نے کہا کہ اب تو اصلی اور نسلی بھی اصلی و نسلی نہیں رہے۔

https://twitter.com/x/status/1715036197255303414