مبینہ بہن کی سوشل میڈیا پر ویڈیو، گلوکار سجاد علی کا وضاحتی بیان

sajjad-ali-song-video-ss.jpg


مبینہ خاتون میری بہن نہیں، گلوکار سجاد علی کا بیان

ان دنوں سول میڈیا میں سجاد علی کی مبینہ بہن کی خبریں زیر گردش تھیں جس پر ہر کوئی تبصرہ کر رہا تھا، لیکن سجاد علی نے کوئی بیان نہ دیا تھا، اس بار سجاد علی نے مبینہ خاتون کے دعوے کو مسترد کردیا، انہوں نے وضاحتی بیان میں کہا بھیک مانگنے والی خاتون ان کی بہن نہیں۔

سجاد علی نے ٹوئٹر پر جاری دو ویڈیوز میں کہا کہ خاتون کا ان کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں ہے، نہ وہ میری بہن ہے اور نہ ہی میری کزن ہے بلکہ یہ ایک فیک ڈرامہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1625083362678276097
سجاد علی نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میں میری ایک جعلی شادی بھی نکالی گئی تھی جس پر میرے بیوی بچے مچھ سے ناراض ہوگئے تھے، لوگ سستی شہرت کے لئے ایسا کرتے ہیں اور ہمارے سوشل میڈیا کے کم علم صارفین ان فیک خبروں کو پھیلانا شروع کردیتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1625083981472440321
گلوکار نے کہا کہ ایسی حرکتوں سے ان کی شہرت کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا کیوں کہ میں 43 برس سے انڈسٹری میں موجود ہوں، وہ خاتون کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کریں گے کیوں کہ وہ ایک غریب عورت نظر آتی ہے جو لوگوں کے بہکانے پر ادھر ادھر کی باتیں کررہی ہے۔


گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر ایک عورت کو سجاد علی کی بہن قرار دیا گیا جس کے بعد بعض سوشل میڈیا پر گلوکار کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔
 

yaar 20

Senator (1k+ posts)
اللہ جانے کون بشر ہے ۔
۔۔۔۔؟بہتر ہوتا کہ سجاد علی اپنے اصلی بہن بھائوں کی تصاویر اور تعداد بھی بتا دیتے
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ جانے کون بشر ہے ۔
۔۔۔۔؟بہتر ہوتا کہ سجاد علی اپنے اصلی بہن بھائوں کی تصاویر اور تعداد بھی بتا دیتے
No he dont need to leak his private info, if the lady has proof like cnic etc then she can share.