
وزیر داخلہ پنجاب عطااللہ تارڑ نے لاہور کے سیاسی جلسے سے زیر حراست ایف سی اہلکار کی ویڈیو پوسٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ کے پی حکومت پنجاب میں مسلح گارڈز بھیج رہی ہے اور یہ لوگ الیکشن میں بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں۔
عطااللہ تارڑ نے مزید کہا کہ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ جہاں اسلحہ ہوا، موقع پر گرفتاری ہو گی۔ کوئی کسی بھول میں نہ رہے۔ کل یہ شخص گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا ہے۔
جب کہ صحافی ذیشان بخش نے کہا کہ پنجاب کے وزیرِداخلہ کو اپنے عہدے کی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔
صحافی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ پنجاب کو ایسا بیان دینے سے گریز کرنے چاہیے جس سے وفاق کی اکائیوں اور اہم اداروں سے متعلق غلط فہمی پیدا ہو۔ ن لیگ ایسے کام خود کرکے تاثر یہ دیتی کہ یہ سب کام ادارے کر رہے ہیں۔ اس حقیقت کا ادراک اب ضروری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1547518793122988032
یاد رہے کہ لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں پی ٹی آئی کے امیدوار نواز اعوان کی کارنر میٹنگ کے دوران گرفتار مسلح شخص فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبر پختونخوا کا اہلکار نکلا۔ زیر حراست اہلکار کا کہنا ہے کہ آئی جی ایف سی صلاح الدین محسود اور کے پی حکومت کی منظوری سے یہاں آیا۔
https://twitter.com/x/status/1547189190412173312
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/attalh1h11.jpg