مایوسی اور نو مئی کے طرز کے واقعات کرانے کے لیے یہ فیصلہ دیا گیا- عمران خان

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
سائفر کیس پر عمران خان کا پیغام:

میرے پاکستانیو! آپ سب نے یقیناً اب تک میرے وکلا سے سن لیا ہوگا کہ کس طرح آئینی تقاضوں اور قانونی ضابطوں کو روندتے ہوئے سائفر سمیت دیگر جھوٹے کیسز کا ٹرائل مکمل کیا جارہا ہے۔

یاد رکھیں کہ سائفر وہ کیس ہے جس کو دو دفعہ اسلام آباد ہایئکورٹ کالعدم قرار دے کر ازسرِ نو چلانے کا حکم دے چکی ہے کیونکہ دونوں دفعہ اس کیس کو ایسے ہی آئین اور قانون کو روندتے ہوئے چلانے کی کوشش کی گئی۔ پھر مجھے اس کیس میں سپریم کورٹ ضمانت بھی دے چکی ہے کیونکہ اس کیس کی ساری عمارت ہی جھوٹ، دھونس، سازش اور فریب پر کھڑی کی گئی ہے۔

اب جبکہ مرکزی گواہان کے بیانات سے بھی اس کیس میں میرے اور شاہ محمود کے خلاف کچھ نہیں نکلا تو منصوبہ ساز گھبرا گئے ہیں اور اسے قانونی قواعد و ضوابط مکمل کیے بغیر ختم کرنا چاہتے ہیں۔

یہ ٹرائل نہیں بلکہ وہ فکسڈ میچ ہے جسکا نتیجہ لندن پلان کے کرداروں اور منصوبہ سازوں اور انکے مہروں نے پہلے سے طے کررکھا تھا۔ اسی لئے مجھے اس کیس کے فیصلے کا پہلے سے علم ہے۔

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اس کیس میں مجھے ایک سخت سزا سنا کر آپکو اشتعال دلایا جائے تاکہ آپ سڑکوں پہ نکل کر احتجاج کریں تو اس میں اپنے نامعلوم شامل کر کے نو مئی کی طرز پہ ایک دوسرا فالس فلیگ آپریشن کرکے وہ نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی جائے جو پہلے فالس فلیگ آپریشن سے حاصل نہیں ہو پائے۔ دوسرا وہ یہ چاہتے ہیں کہ آپ لوگ مایوس اور بددل ہو کر 8 فروری کو گھروں میں بیٹھے رہیں۔

میرے پاکستانیو! یہی آپکی جنگ ہے اور یہی آپکا امتحان ہے کہ آپ نے پرامن رہتے ہوئے ہر ظلم کا بدلہ 8 فروری کو اپنے ووٹ سے لینا ہے۔ پچھلے 8 ماہ سے جیلوں میں قید بے قصور پاکستانیوں کو انصاف اور رہائی اب آپکے ووٹ سے ہی ملے گی۔ میرا ایمان ہے کہ جس طرح کل آپ لوگ خوف کی زنجیریں توڑ کر باہر نکلے ہیں ویسے ہی آپ لوگ الیکشن کے دن کروڑوں کی تعداد میں نکلیں گے اور ووٹ کی طاقت سے لندن پلان کے منصوبہ سازوں کو شکست دیں گے اور انکو بتائیں گے کہ ہم کوئی بھیڑ بکریاں نہیں جنکو چھڑی سے ہانکا جاسکتا ہے۔ میرا ایمان ہے کہ 8 فروری کا دن ہماری فتح کا دن ہوگا۔ ان شاءاللہ

Source
 
انقلاب

جب تعلیم ایف اے ہو تو بس اتنی ہی سمجھ ہوتی ہے
 
Lahori10

Citizen
خان کو الیکشن سے باہر رکھنے کی ایک اور مذموم کوشش۔
تاکہ گوالمنڈی کا منڈیلا پریمیئر شپ میں جگہ بنا سکے۔
نظام الدین جانتا ہے کہ یہ فیصلہ کسی بھی عدالت میں پلٹ جائے گا۔
لیکن نظام الدین اصل نکتہ بھول رہا ہے۔
اس بار ہم اس خچر کو ماضی کی طرح گھوڑا نہیں مانیں گے کیونکہ آپ نے اس پر ہاتھ رکھا ہے۔

Nawaz Sharif Pakistan GIF by Siasat.pk