ماں انتظار کرتی ہے

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

11209736_1412502215446092_2020425523507881747_n.jpg


اگر آپ کو کوئی بچہ روڈ پر کوئی چیز بیچتے ھوئے نظر آجائے..تو اُس سے خریداری ضرور کیجیے.. کیونکہ ماں اسکا انتظار کرتی ھے.. تاکہ بیٹا آجائے.. تو افطاری کے لیے کچھ خرید کر پکا سکے.
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
ماں کی محبت

کچھ عرصہ پہلے یہ تحریر کہیں پڑھی تھی ، رمضان کا با برکت مہینہ ، بھوک ، غربت ،شدید گرمی ، افلاس کے مارے سڑکوں پر ، حکومتیں اپنے حال میں مست
_____________________________________________________________________________________________

بہت عرصہ مجھے اس راز کا پتہ ہی نہ چل سکا کہ ماں کو میرے آنے کی خبر کیسے ہو جاتی ہے۔ میں سکول سے آتا تو دستک دینے سے پہلے دروازہ کھل جاتا۔ کالج سے آتا تو دروازے کے قریب پہنچتے ہی ماں کا خوشی سے دمکتا چہرہ نظر آ جاتا۔
وہ پیار بھری مسکراہٹ سے میرا استقبال کرتی، دعائیں دیتی اور پھر میں صحن میں اینٹوں سے بنے چولہے کے قریب بیٹھ جاتا۔
ماں گرما گرم روٹی بناتی اور میں مزے سے کھاتا ۔
جب میرا پسندیدہ کھانا پکا ہوتا تو ماں کہتی چلو مقابلہ کریں۔
یہ مقابلہ بہت دلچسپ ہوتا تھا۔
ماں روٹی چنگیر میں رکھتی اور کہتی اب دیکھتے ہیں کہ پہلے میں دوسری روٹی پکاتی ہوں یا تم اسے ختم کرتے ہو۔ ماں کچھ اس طرح روٹی پکاتی ... ادھر آخری نوالہ میرے منہ میں جاتا اور ادھر تازہ تازہ اور گرما گرم روٹی توے سے اتر کر میری پلیٹ میں آجاتی۔
یوں میں تین چار روٹیاں کھا جاتا۔
لیکن مجھے کبھی سمجھ نہ آئی کہ فتح کس کی ہوئی!
ہمارے گھر کے کچھ اصول تھے۔ سب ان پر عمل کرتے تھے۔
ہمیں سورج غروب ہونے کے بعد گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔ لیکن تعلیم مکمل کرنے کے بعد مجھے لاھور میں ایک اخبار میں ملازمت ایسی ملی کہ میں رات گئے گھر آتا تھا۔
ماں کا مگر وہ ہی معمول رہا۔
میں فجر کے وقت بھی اگر گھر آیا تو دروازہ خود کھولنے کی ضرورت کبھی نہ پڑی۔
لیٹ ہو جانے پر کوشش ہوتی تھی کہ میں خاموشی سے دروازہ کھول لوں تاکہ ماں کی نیند خراب نہ ہو لیکن میں ادھر چابی جیب سے نکالتا، ادھر دروازہ کھل جاتا۔
میں ماں سے پوچھتا تھا.... آپ کو کیسے پتہ چل جاتا ہے کہ میں آ گیا ہوں؟
وہ ہنس کے کہتی مجھے تیری خوشبو آ جاتی ہے۔


پھر ایک دن ماں دنیا سے چلی گئی !


ماں کی وفات کے بعد ایک دفعہ میں گھر لیٹ پہنچا، بہت دیر تک دروازے کے پاس کھڑا رہا، پھر ہمت کر کے آہستہ سے دروازہ کھٹکٹایا۔ کچھ دیر انتظار کیا اور جواب نہ ملنے پر دوبارہ دستک دی۔ پھر گلی میں دروازے کے قریب اینٹوں سے بنی دہلیز پر بیٹھ گیا۔
سوچوں میں گم نجانے میں کب تک دروازے کے ساتھ ٹیک لگائے بیٹھا رہا اور پتہ نہیں میری آنکھ کب لگی۔ بس اتنا یاد ہے کہ مسجد سےاذان سنائی دی، کچھ دیر بعد سامنے والے گھر سے امّی کی سہیلی نے دروازہ کھولا۔ وہ تڑپ کر باہر آئیں۔
انہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھا اور بولی پتر! تیری ماں گلی کی جانب کھلنے والی تمہارے کمرے کی کھڑکی سے گھنٹوں جھانکتی رہتی تھی۔ ادھر تو گلی میں قدم رکھتا تھا اور ادھر وہ بھاگم بھاگ نیچے آ جاتی تھیں۔
وہ بولی پتر تیرے لیٹ آنے، رات گئے کچن میں برتنوں کی آوازوں اور شور کی وجہ سے تیری بھابی بڑی بڑ بڑ کیا کرتی تھی کیونکہ ان کی نیند خراب ہوتی تھی۔
پھر انہوں نے آبدیدہ نظروں سے کھڑکی کی طرف دیکھا اور بولیں "پتر ھن اے کھڑکی کدے نیئں کھلنی"۔
کچھ عرصہ بعد میں لاھور سے اسلام آباد آ گیا جہاں میں گیارہ سال سے مقیم ہوں۔
سال میں ایک دو دفعہ میں لاھور جاتا ہوں۔
میرے کمرے کی وہ کھڑکی اب بھی وہاں موجود ہے۔
لیکن ماں کا وہ مسکراہٹ بھرا چہرہ مجھے کبھی نظر نہیں آیا۔


تحرير- نا.معلوم ، ماں باپ کے سایہ کی ناقدری مت کر اے نادان
دھوپ بہت کاٹے گی جب شجر کٹ جائیگا
 

zeshaan

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کچھ بیچتا ہے تو اس میں اس بچے کا کوئی قصور نہیں ، یہ سب کچھ وہ اپنے گھر والوں کی روزی روٹی کے لیے ہی کر رہا ہے ، آپ سے درخواست ہے کہ ان بچوں سے کچھ نہ کچھ خریداری ضرور کریں تاکہ انکے گھر میں دال روٹی کا کوئی بندوبست ہو سکے......
ماں باپ کے سایہ کی ناقدری مت کر اے نادان
دھوپ بہت کاٹے گی جب شجر کٹ جائیگا

 
Last edited:

IMKKK

Minister (2k+ posts)
looks sad but someone made this photo as a photo shoot otherwise this kid can sleep on side walk not middle of the road....for me it is all made up by some cheap photographer who paid little money to this poor guy to sleep on the road.........sorry if I hurt anyone.....
 

Harris35

MPA (400+ posts)
You could be right but the focus of and motive of this photo this kid selling things stuff on the streets to earn money for his family , so the bottom line and motive of this photo the message is to help out poor peoples like by buying stuff what they are selling.
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
looks sad but someone made this photo as a photo shoot otherwise this kid can sleep on side walk not middle of the road....for me it is all made up by some cheap photographer who paid little money to this poor guy to sleep on the road.........sorry if I hurt anyone.....

یہ کچھ بیچتا ہے تو اس میں اس بچے کا کوئی قصور نہیں ، یہ سب کچھ وہ اپنے گھر والوں کی روزی روٹی کے لیے ہی کر رہا ہے ، آپ سے درخواست ہے کہ ان بچوں سے کچھ نہ کچھ خریداری ضرور کریں تاکہ انکے گھر میں دال روٹی کا کوئی بندوبست ہو سکے......
ماں باپ کے سایہ کی ناقدری مت کر اے نادان
دھوپ بہت کاٹے گی جب شجر کٹ جائیگا


You could be right but the focus of and motive of this photo this kid selling things stuff on the streets to earn money for his family , so the bottom line and motive of this photo the message is to help out poor peoples like by buying stuff what they are selling.

اصل پیغام تو حاکم وقت کے لئے ہوتا ہے ، جن بچوں کی عمر سکول پڑھنے کی ہو وہ رزق کمائیں ؟؟؟ اس لئے کہ ان کے والدین غریب ہوتے ہیں ،اگر غریب ہیں تو پھر بھی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے ،پاکستان جہاں حکمران اور دیگر سیاست دان دولت کی حوس میں اندھے ہیں ،ان کو اس ملک کو غریب عوام کے دکھوں سے کوئی غرض نہیں ، ان کو صرف اپنی تجوریوں سے غرض ہے اور غریب کا نام لیکر ووٹ نہیں گدا ضرور مانگتے ہیں
 

ALMAHDI

Banned
اصل پیغام تو حاکم وقت کے لئے ہوتا ہے ، .........

چوہدری صاحب، غیر متعلقہ تھریڈ پر زحمت دے رہا ہوں لیکن یہ از حد ضروری تھا کیونکہ جو حدیث آپ نے عمر ، ابوبکر اور عثمان کی فضیلت بیان کرنے کیلئے دوسرے تھریڈ پر لگائی ہے۔ برائے مہربانی اُسکا درست حوالہ دیں۔ کتاب کا صفحہ سکین کر کے لگائیں یا پھر کسی آن لائن ویب سائٹ جہاں بخاری دستیاب ہے اسکا لنک مہیا کریں۔
اگر یہ حدیث بخاری میں موجود نہیں تو اپنی اس گمراہ کن حرکت پر مسلمانوں سے معافی مانگیں اور آئیندہ محتاط رہنے کا عہد کریں۔
بخاری جلد ٢ صفحہ ٢١٤ لکھ دینے سے کام نہیں چلے گا۔
کیا آپکو معلوم ہے کہ بخاری کے کئی مختلف ایڈیشنز ہیں اور ہر ایڈیشن میں کتابت اور حجم کی وجہ سے ایک ہی حدیث کہیں کسی صفحہ پر ہے تو کہیں کسی اور صفحہ پر۔
پلیز فوٹو شاپیاں چھوڑیں اور درست حوالہ بمعہ سکین لگائیں کہ یہ حدیث بخاری میں کہاں موجود ہے۔

9qT19sI.png


 

Humi

Prime Minister (20k+ posts)
looks sad but someone made this photo as a photo shoot otherwise this kid can sleep on side walk not middle of the road....for me it is all made up by some cheap photographer who paid little money to this poor guy to sleep on the road.........sorry if I hurt anyone.....

be that as it may, this happens and is the sad reality...I think it is an effective photo shoot...nothing wrong with some marketing to convey a message
 

alibaba007

Banned
Re: ماں کی محبت

کچھ عرصہ پہلے یہ تحریر کہیں پڑھی تھی ، رمضان کا با برکت مہینہ ، بھوک ، غربت ،شدید گرمی ، افلاس کے مارے سڑکوں پر ، حکومتیں اپنے حال میں مست
_____________________________________________________________________________________________



چوھدری صاحب! آپ نے کل ایک دوسرے تھریڈ پر معاذ اللہ ایک جھوٹی اورمن گھڑت حدیث چسپاں کی تھی یہ حدیث" بخاری" میں موجود نہیں ہے آپ جانتے ہی ہوں گے نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب کوئی جھوٹی روایت یا حدیث بیان کرنا گناہ عظیم ہے
آپ فورا" توبہ کیجیئے اگر آپ شادی شدہ ہیں تو تجدید نکاح بھی کیجئیے میں یہاں "بخاری" جلد دوم صفحہ 214 کا عکس لگا رہا ہوں
9qT19sI.png


23- THE BOOK OF FUNERALS [AL.JANA'JZ] JJLL01 6.Ja - 214
(28) CHAFFER. (If) somebody prepared his
shroud (before his death) (in the lifetime of
the Prophet ii and the Prophet 40 did not
object to that).
1277. Narrated Sahi Z ii A woman
brought a woven Burda (sheet) having filled
border to the Prophet . Then Sahi Zi
Z asked them whether they knew what is
Burda, they said that Burda is a cloak and
Sahi confirmed their reply. Then the woman
said, "I have woven it with my own hands and
I have brought it so that you may wear it."
The Prophet A accepted it, and at that time
he was in need of it. So he () came out
wearing it as his waist-sheet. A man praised it
and said, "Will you give it to me? How nice it
is!" The other people said, "You have not
done the right thing as the Prophet is in
need of it and you have asked for it when you
know that he never turns down anybody's
request." The man replied, "By Allah, I have
not asked for it to wear it but to make it my
shroud." Later he was shrouded in it.
(29) CHAPTER. (Is it permissible for)
women to accompany the funeral
procession?
1278. Narrated Umm 'Atiyya ti ZI
We were forbidden to accompany funeral
processions but not strictly.


SaNh Al-Bukhart
Arabic-English
Volume 2
Translated by:
L? Sth
Dr. Muhammad Muhsin Khan
Formerly Director, University Hospital
Islamic University
Al-Madina Al-Munawwara
(Kingdom of Saudi Arabia)

DARUSSALAM
Publishers & Distributors
Riyadh-Saudi Arabia









 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ماں کی محبت

***************************


****************************



میں نے اس پر کافی تحقیق کی ہے ، یہاں آپ کی بات درست ہے ، حوالہ غلط ہے ، اس حوالے سے جو حدیث ہے اس پر اکثریت اس کو ضعیف سمجھتی ہے ، اور جس ویب سے اس کو اٹھایا تھا وہ بھی قابل اعتبار نہیں رہی ، بات ختم ، الله سب کو ہدایت دے
__________________________________________________

قرآن میں الله کا واضح فرمان ہے کہ الله کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور آپس تفرقہ مت ڈالو ، یہ الله کا حکم ہے ، آپ فورا توبہ کریں ، اور آج تک جس فرقہ واریت کے جن کی پوجا کر رہے ہیں اس سے اپنے آپ کو نکالیں ، مجھے اور حدیث سے کوئی حوالہ دیں کہ فرقہ پرستی اسلام میں جائز ہے اور اعمال کا حساب کتاب صرف اور صرف اس بات پر ہوگا ؟؟؟؟؟ کوئی سچا مسلمان ایسا سوچ بھی نہیں سکتا ، دوسروں کا ایمان ٹٹولنے والے اپنی تجدید کریں ، میں اڈمن سے ہے گزارش کرتا ہوں کے ایسے ممبران کو مستقل بین کیا جائے جن کی فرقہ واریت کی حوس کس تھریڈ پر پوری نہیں ہوتی اور غیر متعلقہ تھریڈ پر بھی اپنی نفرت سے باز نہیں آتے ، یہ نام بدل بدل کر اس فورم پر آتے ہیں اور اپنی فرقہ ورانہ گفتگو جاری رکھتے ہیں ، ان لوگوں کو نہ الله کا خوف ہے نہ رسولpbuh کی تعلیمات کا ، اس لئے آپ لوگ دوسروں کے ایمان کے فیصلے اس فورم پر کرنے سے پرہیز کریں اور امید کرتا ہوں کہ حسن ظن سے کام لیں گے