مالی مشکلات کے شکار پاکستانی سفارتخانوں کے پاس 264 مہنگی ترین لگژری گاڑیاں

ikahi1h1h313.jpg

مالی مشکلات کے شکار پاکستانی سفارت خانوں کی ملکیت میں 264 مہنگی اور لگژری گاڑیاں ہونے کاانکشاف سامنے آیا ہے۔

دنیا نیوز کے صحافی ذیشان یوسفزئی کے مطابق پاکستان کے بیرون ملک سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی 264 مہنگی اورلگژری گاڑیاں ملکیت ہیں ،ان گاڑیوں میں بی ایم ڈبلیو ، مرسڈیز، لیگسز ، فورڈ، لینڈ کروزر ، اوڈی ، سوک ، شیورلیٹ، پیجارو ، نیسان ، ہائی برڈ ، کیمری شامل ہیں ۔

انکے مطابق ان گاڑیوں میں 3000، 4000، 4500 اور 8529 سی سی کی گاڑیاں بھی شامل ہیں ۔
https://twitter.com/x/status/1856140867993776645
واشنگٹن میں سات، نیویارک میں 8 گاڑیاں،سعودی عرب کے شہر ریاض میں 8 اور جدہ میں 11 گاڑیاں ہیں۔

بھارت کے دارالخلافہ دہلی میں 5 ،افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 7، قندھار اور جلال آباد میں 2 ،2 گاڑیاں ہیں ۔ لندن میں 8 اور بیجنگ میں چار گاڑیاں ہیں ۔

علاوہ ازیں دیگر ممالک میں بھی پاکستانی سفارت خانوں میں قیمتی اور لگژری گاڑیاں موجود ہیں ۔