مالدیپ کا شدید مالی مشکلات کے باوجود آئی ایم ایف سے قرضہ نا لینے کا اعلان

25imfmaldieevejhdjhfjhf.png

مالدیپ حکومت نے شدید معاشی و مالی مشکلات کے باوجود آئی ایم ایف سے قرضہ نا لینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحرہند کی مسلم ریاست مالدیپ کے وزیر خزانہ محمد شفیق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مالدیپ میں معاشی مشکلات عارضی ہیں، اگر سیاحت کا شعبہ مکمل طور پر بحالی کی طرف آجائے تو معاملات قابو میں آجائیں گے۔

مالدیپ حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی مشکلات تاحال برقرار ہیں مگر صورت حال قابو میں ہے، مالدیپ حکومت کا آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
مالدیپ کے وزیر خارجہ موسیٰ ضمیر نے بھی اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ حکومت مالدیپ کی جانب سے معاشی مشکلات کو قابو میں کرنے کیلئے معیشتی اصلاحات متعارف کروائی جارہی ہیں اور ساتھ ہی محصولات کی وصولی کو بھی بڑھایا جارہا ہے۔

انہوں نے کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پارٹنرز ممالک معاشی مشکلات کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں اور ہم پر اشتراک عمل کیلئے زور دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ چین اور بھارت دو ایسے ممالک ہیں جو مالدیپ کو قرضہ فراہم کرنے میں سر فہرست ہیں ، مالدیپ کی کریڈٹ ریٹنگ گر چکی ہے مگر صورتحال اس وقت اتنی خطرناک نہیں ہے،رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران مالدیپ پر 3 ارب 37 کروڑ ڈالرز کے بیرونی قرضے تھے۔
 
Nice2MU

President (40k+ posts)

اگر وہاں بھی کوئی پاکستان جرنیل ہوتا تو حکومت کو زبردستی آئی ایم ایف کے پاس بھیجتا تاکہ مللک پہ انکے امریکی آقاؤں کا ہولڈ برقرار رہتا۔
 
ocean5

Senator (1k+ posts)
اگر وہاں بھی کوئی پاکستان جرنیل ہوتا تو حکومت کو زبردستی آئی ایم ایف کے پاس بھیجتا تاکہ مللک پہ انکے امریکی آقاؤں کا ہولڈ برقرار رہتا۔
KIYOUN K AAY PHOUJEE HATAAN TAY NAEE VIKDAY AY DOLLARAAN TAY VIKDAY INAAN NO DOLLAR VIKHAO AY BABAY PASH KARAN
 
arain

Councller (250+ posts)
وقوعہ مشکوک ہے۔ دال میں کچھ کالا ہے۔ ہو نہ ہو، یہ غیرت کا معاملہ لگتا ہے۔