نادان
Prime Minister (20k+ posts)
پیارے اڈمن ..ہمارے اڈمن ...آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ہم سب کی پکار پر راز کو طشت از بام کر دیا ...یہ کون سا نرالا دستور نکالا ہے آپ نے ..آج تک تو طالب علموں کو ہی سزا ملتی تھی ..آپ نے ماسٹر جی کو ہی پکڑ کر بند کر دیا ...کبھی سوچا آپ نے کہ بنا ماسٹر کلاس کتنا اودھم مچائے گی ..حیرت ہے ہم ان کی رہائی کے لئے شور مچا رہے ہیں ..آپ کے کان پر جوں ہی نہیں رینگ رہی ..کہیں اس کی وجہ یہ تو نہیں کہ آپ باقائدگی سے لائیس کنٹرول لوشن استمعال کرتے ہیں ..
چھوڑیں جی یہ غصہ مسہ ...ہمارے ماسٹر جی کو رہا کریں ..بدلے میں فورم کی رونق پائیں ..
بلکہ ایسا کریں جتنے بھی پابند سلاسل ممبرز ہیں ..سب کو بلا تفریق رہا کر دیں ...ابھی ان کے ناموں کی فہرست دیتی رہوں گی ..آپ ابتدا ماسٹر جی سے کریں ..
اسے ہماری طرف سے مخلصانہ ، ہمدردانہ ، مشفقانہ ، دلبرانہ اور دھمکیانہ ریکویسٹ سمجھیں اور اڈوانس میں شکریہ قبول کریں

Last edited by a moderator: