
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے الزام عائد کیا ہے ن لیگی وزراء لاہور میں سی ای اوایجوکیشن کو ساتھ ملا کر پریزائیڈنگ افسران کو پیسوں کی لالچ دی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے گارڈن ٹاؤن کے اندر انتخابی دھاندلی کیلئے ایک دفتر قائم کیا ہے،جس میں سی ای او ایجوکیشن پریزائیڈنگ افسران کو ن لیگ کے اس دربار میں پیش کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1547196234284388354
انہوں نے مزید کہا کہ جو پریزائیڈنگ افسر ان کے مطالبات ماننے کو تیار نہیں ہے انہیں تبادلے اور نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اس سارے عمل میں ن لیگ کے 2 سابقہ وزراء اور ایک شکست خوردہ ایم پی اے جو 2013 اور 2018 کا انتخاب ہارا تھاشامل ہیں۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ میں سی ای او ایجوکیشن کو یہ پیغام دینا چاہوں گا کہ وہ اس سارے دھاندلی کے عمل سے باز رہیں، آپ کی تمام ٹریننگ ہم کررہے ہیں اور ساری نقل و حرکت ہماری نظروں میں ہے،17 جولائی کے انتخاب کے بعد میرٹ پر تحقیقات کرنے کے بعدآپ کو ان تمام غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے، آپ ریاست کےوفادارہیں کسی ایک پارٹی کے نہیں۔