لیگی ایم پی اے کے بھانجے کی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ،کانسٹیبل شدید زخمی

naeem11i.jpg

تھانہ چونترہ کے علاقہ میں ایم پی اے کے بھانجے نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور گاڑی میں سوار کانسٹیبل کو کلاشنکوف کے بٹ مار کر شدید زخمی کردیا۔

ملزم رومان عمران ن لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز کا بھانجا بتایاجاتاہے ۔نعیم اعجاز معروف ٹی وی چینل سنو نیوز کے مالکان میں سے ایک ہیں جو ایک بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی بھی چلارہے ہیں۔

تھانہ چونترہ کو اے ایس آئی بابر حسین کے مطابق سہال کے ایک پلازہ کے سامنے ملزمان اور پانچ چھ مسلح سکیورٹی گارڈز اپنی گاڑیاں سڑک کے درمیان کھڑی کرکے روڈ بلاک کیاہواتھا۔جیسے ہی انہوں نے ہماری سرکاری گاڑی کو دیکھا تورومان عمران نے پولیس پارٹی پر کلاشنکوف سے فائر کئے تاہم لیکن ہم خوش قسمتی سے بچ گئے۔

پولیس کے مطابق رومان نے اپنے دیگر سکیورٹی گارڈزکو مشتعل کیا اور پولیس پارٹی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے شدید فائرنگ شروع کردی ۔

لیگی ایم پی اے کے بھانجے نے گاڑی کے پیچھے بیٹھے ہوئے کانسٹیبل دانش شکور کو زبردستی نیچے اتار ا اور اسے کلاشنکوف کابٹ مارا پھر دیگر سکیورٹی گارڈزنے کلاشنکوف کے بٹ مارنے شروع کردئیے اور کانسٹیبل خالد محمود اور مجھے بھی گاڑی سے اتار کر زدوکوب کیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کرلای ہے۔

صحافی طاہر نعیم ملک کے مطابق راولپنڈی سے ن لیگ کے رکن اسمبلی ھاوسنگ سوسائٹی کے مالک نجی ٹی وی چینل کے مالک ملک میں جمہوریت اور آئین کی جگہ خلافت کا نظام لانا چاھتے ہیں۔ان کے خاندان کی کارستانیاں ملاحظہ فرمائیں۔اراکین پارلیمنٹ کو غیر قانونی حراست میں لینے والی پولیس بھی ان کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ھے ۔
https://twitter.com/x/status/1834529365373182259