لیلتہ القدر کو کیسے تلاش کریں ؟
شب قدر وہ نعمت ہے جس کی عبادت ایک ہزار مہینہ کی عبادت سے افضل ہے اللہ تعالیٰ اس شب مبارک کے بارے میں فرماتا ہے (القدر :3-1
یقیناً ہم نے اسے شب قدر میں نازل فرمایا تهجے کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے شب قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے
حدیث :نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا تم لوگ لیلتہ القدر کو رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو (21؛23؛ 25؛ 27 اور 29 راتوں میں ) (بخاری
حدیث
نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جس شخص نے ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے شب قدر میں قیام کیا (اللہ تعالیٰ کی عبادت کی ) اس کے پچھلے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں
(بخاری ومسلم )
حدیث
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا یہ جو مہینہ تم پر آیا ہے اس میں ایک رات اسیی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے جوشخص اس کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہا وہ ہر بھلائی سے محروم رہا نیز فرمایا لیلتہ القدر کی سعادت سے صرف بد نصیب ہی محروم کیا جاتا ہے : (ابن ماجہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم رمضان المبارک کے آخری عشرے میں باقی دنوں کی نسبت عبادت میں زیادہ کوشش فرماتے تھے (ابن ماجہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا یہ جو مہینہ تم پر آیا ہے اس میں ایک رات اسیی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے جوشخص اس کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہا وہ ہر بھلائی سے محروم رہا نیز فرمایا لیلتہ القدر کی سعادت سے صرف بد نصیب ہی محروم کیا جاتا ہے : (ابن ماجہ
حدیث
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :جب رمضان المبارک کے آخری دس دن شروع ہوتے تو رسول الله صلى الله عليه وسلم (عبادت کے لئے ) کمر بستہ ہو جاتے -راتوں کو جاگتے اور اپنے اہل وعیال کو بھی جگاتے - (بخاری ومسلم
حدیث
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا اگر میں شب قدر پا لوں تو کون سی دعا پڑھوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہو یا اللہ تو معاف کرنے والا ہے معاف کرنا پسند کرتا ہے لہذا مجھے معاف فر ما -(ترمذی )
لیلتہ القدرکی دعا
للَّهُمَّ اِنَّكَ عَفُوٌّ ، تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي
(ترمذی)
ترجمہ: اے اللہ آپ معاف کرنے والے ہیں اور معاف کرنے کو پسند کرتے ہیں مجھے معاف کر دیں
رمضان المبارك کے آخری عشرہ میں نوافل؛ تلاوت قرآن؛ زکر ودعا اور توبہ استغفار میں مشغول رہنا چاہیے