
لیبیا کے ساحل کے قریب ایک المناک کشتی حادثے میں سات پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں سے چھ کا تعلق ضلع کرم اور ایک کا تعلق باجوڑ سے ہے۔
حادثہ مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب پیش آیا جہاں 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی۔ ذرائع کے مطابق، کشتی میں 60 کے قریب تارکین وطن سوار تھے جن میں سے 35 پاکستانیوں کے زندہ بچ جانے کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 30 کے قریب افراد لیبیا پولیس کی حراست میں ہیں۔
لیبیا کے ریڈ کریسنٹ نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا بندرگاہ پر کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک ہوئے۔ ریڈ کریسنٹ کے مطابق، زاویہ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ اور کوسٹ گارڈ پوسٹ سے اطلاع ملنے کے بعد ٹیم نے 10 لاشیں برآمد کیں اور انہیں قانونی کارروائی کے بعد مقامی حکام کے حوالے کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم زاوِیہ اسپتال روانہ کر دی گئی ہے تاکہ مقامی حکام کے ساتھ تعاون کیا جا سکے اور جاں بحق افراد کی شناخت میں مدد مل سکے۔ پاکستانی سفارتخانے نے طرابلس میں ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے جہاں پاکستانی شہری کسی بھی مدد یا معلومات کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں:
- واٹس ایپ: 03052185882
- فون نمبر: 0021891387077
مزید برآں، ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانہ لیبیا میں موجود متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات اکٹھی کر رہا ہے اور وزارت خارجہ کا کرائسس مینجمنٹ یونٹ بھی صورتحال کی نگرانی کے لیے فعال ہے۔
https://twitter.com/x/status/1889212278450311600
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/V0phdyHL/URDU-Recovered1.jpg
Last edited by a moderator: