
اسلام آباد: دفتر خارجہ کے مطابق، لیبیا کے ساحل کے قریب ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی ہے جس میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن سوار تھے۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق، پاکستانی سفارت خانے نے طرابلس سے اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ زاویہ شہر کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب پیش آیا ہے۔
سفارت خانے کی جانب سے فوری طور پر ایک ٹیم زاویہ ہسپتال بھیجی گئی ہے تاکہ مرنے والے افراد کی شناخت میں مقامی حکام کی مدد کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، سفارت خانہ اس حادثے میں متاثر ہونے والے پاکستانیوں کی تفصیلات کو بھی جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس واقعے کی نگرانی کے لیے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے سے متعلق کسی بھی سوال یا معلومات کے لیے، درج ذیل رابطہ نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
- 03052185882 (واٹس ایپ)
- +218913870577 (سیل)
- +218 91-6425435 (واٹس ایپ)
یاد رہے کہ اس سے قبل 16 جنوری 2025 کو مغربی افریقہ سے اسپین کی طرف جانے والی ایک کشتی حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/S43JcfLs/URDU-Recovered1.jpg