لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کی مختلف کیسز میں دھڑادھڑ بریت

uzaiaaaah.jpg

سندھ ہائیکورٹ کا عزیر بلوچ کیخلاف اے ٹی سی میں 5 مقدمات کا فیصلہ نہ کرنے کا حکم۔۔فوجی عدالت سے جاسوسی کی سزا کے بعد ان کی حراست پولیس کو منتقل ہونے تک وہ 26 مقدمات میں بری ہو چکے ہیں: ذرائع

سربراہ کالعدم پیپلزامن کمیٹی وسرغنہ لیاری گینگ عزیر جان بلوچ کی مختلف کیسز میں دھڑادھڑ بریت کا سلسلہ جاری۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت کو عزیر بلوچ کے خلاف پانچ مقدمات کا فیصلہ کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے حکم جاری کیا کہ سندھ ہائیکورٹ میں زیرسماعت درخواست پر حتمی فیصلے تک عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کا فیصلہ نہ کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عزیر بلوچ مختلف سیشنز وانسداد دہشت گردی عدالتوں میں تقریباً 60 زیرالتوا مجرمانہ مقدمات میں نامزد تھے جن میں سے فوجی عدالت سے جاسوسی کی سزا کے بعد ان کی حراست پولیس کو منتقل ہونے تک وہ 26 مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔ روں برس فروری میں بھی عزیر بلوچ کو عدم ثبوت کی بنا قتل ودھماکہ خیز مواد کیس کے کھارادر تھانے میں درج مقدمے میں بری کر دیا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1671910930823929856
دو برس قبل 8 جنوری کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اہلکاروں پر مسلح حملے کے 2 مقدمات میں 'ثبوتوں کی عدم دستیابی پر عزیر بلوچ سمیت 10 افراد کو بری کر دیا تھا جبکہ 12 جنوری کو کراچی کی سیشن کورٹ نے عزیر جان بلوچ کو قتل کے ایک اور مقدمے میں بری کردیا تھا۔20 جنوری کو 2021ء کو عزیر جان بلوچ کو ایک اور فرد کو ان کائونٹر واقدام قتل کے مقدمے میں بری کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ عزیر بلوچ کو رینجرز نے ابتدائی طور پر 90 روز کی حفاظتی تحویل میں لیا تھا اور پھر 2016ء جنوری میں پراسرار گرفتاری کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔ اپریل 2017ء میں فوج کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ جاسوسی الزامات پر عزیر بلوچ کی حراست میں لیا ہے۔ 3 سال کے بعد فوج نے عزیز بلوچ کو جیل حکام کے حوالے کر دیا تھا جس کے بعد محکمہ جیل نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا تھا۔
 

israr0333

Minister (2k+ posts)
jaha chor itne bare cases se reha ho rahe he , agar aik on se thora chota chor aur qatil reha ho raha he tu no tension..