لکی مروت، پولیس کا احتجاج تیسرے روز میں داخل،پولیو ڈیوٹی کے بائیکاٹ کااعلان

12lakkimma3wkajskjdjhd.png

لکی مروت میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پولیس کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے، مطالبات منظور نا کیے جانے پر پولیس اہلکاروں نے پولیو ڈیوٹی کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں پولیس اہلکاروں کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے، مظاہرین نے درہ پیزو اور منجیوالہ چوک میں بھی دھرنا دیدیا ہے جس سے شہروں کو آپس میں ملانے والی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔


مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پولیس کو مکمل طور پر اختیار دیا جائے، خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو پولیس لائن سے باہر بھیجا جائےاور پولیس کے جوانوں و افسران کو مکمل تحفظ دیا جائے، پولیس خود ہی تین ماہ کے اندر دہشت گردی کا خاتمہ کردے گی۔

https://twitter.com/x/status/1833757049911480556
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیس پر مسلسل حملوں کے خلاف پولیس اہلکاروں نے لکی مروت میں 3 روز سے دھرنا دے رکھا تھا، پولیس مظاہرین کی بڑی تعداد دھرنے میں شریک تھی جس کی وجہ سے تاجہ زئی کے مقام پر انڈس ہائی وے ٹریفک کیلئے بند ہوگئی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1833864203028852923
مظاہرین نے گزشتہ روز اپنے مطالبات سامنے رکھتے ہوئے کہا تھا کہ مظاہرے میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں اور ضلع کرک کی پولیس بھی شامل ہوجائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1833589327185776913
 
Last edited: