Bubber Shair
Chief Minister (5k+ posts)
میں نے اپنی زندگی میں کبھی ایسی بے یارو مددگاری نہیں دیکھی جیسی امریکی انخلا کے بعد افغانیوں کی دیکھ رہا ہوں۔
کیا امریکہ نے افغانی خواتین طالبعلموں ، کھلاڑیوں ، پروفیشنلز اور ہوٹلنگ و کنسٹرکشن کے شعبوں اور ان کے ہزاروں ملازمین کا بھی کچھ فیصلہ کیا تھا یا نہیں؟
لگتا ہے امریکہ نے ان سب کو سوتیلے بچوں کی طرح طالبان کے ہاتھوں مرنے کیلئے چھوڑ دیا ہے۔
کیا ایک ماہ کے بعد افغانی لڑکیاں اسکول جاسکیں گی یا نہیں ؟ ان میں بہت ساری اپنی فیمیلیز کی واحد کفیل ہیں۔
کیا افغانی نوجوان مقبول ترین کھیل کرکٹ اور دیگر گیمز کھیل پائیں گے یا نہیں؟
کیا دنیا کا رینکنگ نمبر ون کھلاڑی راشد خان ، محمد نبی، اور دیگر ورلڈ کلاس افغان کرکٹرز افغانستان کی نمائندگی کر پائیں گے یا نہیں؟
کیا افغانی کرکٹ ٹیم اگلا ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کھیل پاے گی یا نہیں ؟ کیا اسکول ، کالجز اور یونیورسٹیز کھلے رہیں گے یا دوبارہ بند کر دئیے جائیں گے؟ کیا ہوٹلز اور ریستوران کھلے رہیں گے یا بند کر دئیے جائیں گے۔ طالبان نے تو پینٹنگز پر بنی پرندوں کی آنکھیں بھی نکال دی تھیں اور ہزاروں سال پرانے نوادرات کو بموں سے اڑا دیا تھا ، کیا وہی عمل دوبارہ دہرایا جاے گا؟ اگر یہی سب کرنا تھا تو امریکہ نے افغانیوں کو ترقی کی راہ پر کیوں ڈالا تھا؟
امریکیون کی یاری کا یہی نقصان ہے جس کا ہمیں ابھی تک ادراک نہیں ہوا کہ یہ بیچ منجدھار چھوڑ جاتے ہیں۔
افغانیوں کی لاچاری اور بے یارو مددگاری پر جس قدر بھی نوحہ کناں ہوا جاے کم ہے۔ جسطرح امریکیوں نے افغانی شہریوں کو ایک دوراہے پر لا کر چھوڑا ہے اس پر یہ شعر صادق آتا ہے۔
لوگ ڈرتے ہیں دشمنی سے تیری
ہم تیری دوستی سے ڈرتے ہیں
حبیب جالب

- Featured Thumbs
- https://pbs.twimg.com/media/EcqAI3KWkAA0poE.jpg
Last edited: