لوڈشیڈنگ میں تشویشناک اضافہ، شارٹ فال کتنے ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا

loadhshaa.jpg


لوڈشیڈنگ میں اضافہ، شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا،ایٹمی پاور پلانٹس کی پیداوار میں بھی کمی کر دی گئی جس سے بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہو گیا ہے : ذرائع

سمندری طوفان بائپر جوائے کا کراچی سے فاصلہ کم ہو کر 340 کلومیٹر رہ گیا ہے جس کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی طرف سے 19 واں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بائپرجوائے کے مرکز میں اس وقت 180 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور اطراف میں 30 فٹ تک بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔ کراچی میں سی وی کے مقام پر اثرات نمودار ہونے شروع ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سمندری طوفان کے اثرات کے باعث بجلی کی پیداوار اور سمندر میں ایل این جی کی ترسیل بھی متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ طوفانی ہوائوں سے ونڈ پاور پلانٹس کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ ایٹمی پاور پلانٹس کی پیداوار میں بھی کمی کر دی گئی جس سے بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہو گیا ہے اور یہ بڑھ کر 7 ہزار 284 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں اس وقت بجلی کے مجموعی پیداوار 19 ہزار 252 میگاوٹ جبکہ طلب 26 ہزار 5 سو میگاواٹ کے قریب ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 850 میگاواٹ جبکہ پن بجلی سے 5 ہزار 6 سو میگاواٹ کے قریب بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ بجلی میں تعطل کے باعث ملک بھر میں اس وقت 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

ونڈپاور پلانٹس سے 100 میگاوٹ کے قریب، سولر بجلی گھروں سے 82 میگاواٹ جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 10 ہزار 5 سو میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ 120 میگاوٹ بجلی بگاس سے حاصل کی جاتی ہے جبکہ نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 2 ہزار میگاواٹ کے قریب بجلی کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 15جون کی دوپہر کو سمندری طوفان جنوب مشرقی سندھ میں کیٹی بند اور بھارت کے صوبہ گجرات سے ٹکرائے گا۔ گزشتہ 2 دنوں سے طوفان کا رخ شمال کی طرف رہا اور اب شمال مشرق کی طرف ہے جس کے راستے میں دیہی سندھ کی ساحلی پٹی بھی موجود ہے۔ بائپر جوائب طوفان کے تناظر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

چاچا بیغیرت اور راجو راکٹ کی معاشی ترقی اور ایشئین ٹائیگر ملاحضہ فرمائیں
 

Back
Top