Zia Hydari
Chief Minister (5k+ posts)
لندن سیاسی کھیل پر سٹہ کھیلیں
کہتے ہیں کہ کھیلوں میں رہ ہی کیا گیا تھا سوائے جوئے کے؟ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فائنل میچ کے آخری اوور پر سٹّہ کھیلنے والوں کی رقم ڈوب گئی، چار لگاتار چھکے، اور انگلینڈ ہار گیا۔ آجکل کھیل ایک معمہ بن گئے ہیں، کون کب ہار جائے گا
ہمارے شریف وزیر اعظم کے بیرون ملک قیام کا عرصہ معمہ بن گیا ہے۔ کتنے دن میں واپسی ہوگئی؟ اب کس کو پتہ تھا کہ لندن کا راستہ براہ ماسکو گذرے گا؟ اس پر سٹہ ہوسکتا تھا، مگر سٹہ بازوں کا دھیان اس پر نہی گیا تھا۔ گویا یہ دورہ ایک چیس کے کھیل کی شکل اختیار کر گیا۔ یعنی
اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا
والی مثال صادق آنے لگے۔ خواجہ آصف کے بیان نے نیا تماشا لگا دیا موصوف فرماتے ہیں وزیر اعظم 2 ماہ بعد آکر سیالکوٹ موٹروے کا افتتاح کرینگے جبکہ دیگر پارٹی ممبران و عہدیداران اس قیام کا دورانیہ چند روز یا چند ہفتے کا عندیہ دے رہے ہیں۔ ان کےقیام پر پھلجھڑیاں چھوڑنے والے زیادہ تر حکومتی وزراء ہیں۔
ابھی وزیر اعظم کو علاج کیلئے لندن گئے چند روز نہیں ہوئے ملک بھر میں انکے بیرون ملک قیام کے عرصہ پر مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنمائوں کی طرف سے چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں، گئے ہیں آبھی جائیں گے۔
شکر ہے ابھی یہ بات واضح نہیں ہے کہ واپس آئیں گے یا نہیں۔ ورنہ شرطیں لگ جانی تھیں۔ انکے غیر ملکی دورے کو ایک طرح کا معمہ قرار دیا جاسکتا ہیں۔ چلو واپسی کی بات چھوڑو ان کے استعفیٰ پر سٹۃ لگا لیتے ہیں کہ اس پر قیاس کرنا آسان لگ رہا ہے۔

- Featured Thumbs
- https://junaidghumman.files.wordpress.com/2010/05/image0371.jpg