Zafar Malik
Chief Minister (5k+ posts)
وزیراعظم بد ھ کو طبی معائنے کے لیے لندن جائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم میاں محمدنواز شریف بد ھ کو طبی معائنے کے لیے لندن جائیں گے ۔
ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق نواز شریف طبی معائنے کے لیے بد ھ کو لندن جائیں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سرکاری مصروفیات کے باعث اپنا طبی معائنہ کئی بار ملتوی کرچکے ہیں ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز لاہور سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گئے ہیں ۔ چند روز میں حسین نواز بھی سعودی عرب سے لندن جائیں گے
0
وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکان
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میںسابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکان ہے جس میں پاناما لیکس کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق دونوں رہنماﺅںکے مشترکہ دوستوں نے ملاقات کے لیے بیک ڈور رابطے شروع کردئیے ہیں۔
آصف علی زرداری پہلے سے لندن میں موجود ہیں جبکہ وزیراعظم نواز شریف بدھ کو لندن پہنچے گے جہاں دونوں رہنماوں کی ملاقات کاامکان ہے ۔ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان پاناما لیکس کے معاملے پر پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق لندن میں آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں مولا بخش چانڈیو نے پاناما لیکس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر آصف علی زرداری کو بریفنگ دی ۔اجلاس میں سیاسی
صورتحال پر مشاورت بھی ہوئی ۔بتا یا جا رہا ہے کہ بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی لندن میں اکٹھا ہونا شرو ع ہو گئے ہیں ۔
بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنما لندن میں اکٹھے ہونا شروع ہو گئے،وفاقی وزیر داخلہ بھی16اپریل کو لندن کے لیے روانہ ہونگے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی 16اپریل کو لندن جائیں گے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق لندن میں بڑی جماعتوں کے رہنما اکٹھا ہونا شرو ع ہو گئے ہیں ۔پاناما لیکس کے تہلکہ خیز انکشافات کے بعد دنیا بھر کی طرح پاکستانی سیاست میں بھی بحران کی صورتحال پیدا ہو گئی جس سے نمٹنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں رابطے شروع ہو گئے ہیں ۔بتا یا جا رہا ہے بڑی جماعتوں کے رہنما لندن میں اکٹھے ہونا شروع ہو گئے ہیں جہاں اس سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے اپوزیشن اور حکومتی نمائندوں کے درمیان رابطے کیے جائیں گے۔وزیراعظم نواز شریف 14اپریل کو لندن پہنچیں گے جہاں ان کی آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکان ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی 16اپریل کو لندن کے لیے روانہ ہونگے ۔ادھر عمران خان بھی 14تاریخ کو چار روزہ دورے پر لندن جائیں گے ۔
-


حسین نواز وزیراعظم کا خصوصی پیغام لے کر سعودی عرب روانہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز لاہور سے اچانک دبئی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ چند گھنٹے قیام کے بعد سعودی عرب روانہ ہو نگے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال پر رائیونڈ فارم ہاوس میں شریف خاندان کی طویل مشاورت ہوئی ۔اس دوران وزیر اعظم نواز شریف اور حسین نواز میں طویل مشاورت ہوئی جس کے بعد حسین نواز دبئی روانہ ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق حسین نواز حسین نواز چند گھنٹے دبئی میں قیام کے بعد سعودی عرب روانہ ہونگے ۔وہ سعودی عرب سے چند روز بعد لندن جائیں گے
۔حسین نواز سعودی عرب اور لندن میں اہم رہنماوں سے ملاقات کر کے وزیر اعظم نوازشریف کا پیغام دیں گے ۔
عمران خان 14اپریل کو چندہ مہم کے لیے لندن روانہ ہوں گے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 14اپریل کو5روزہ دورے پر لندن روانہ ہونگے۔
اے آر وائے نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 14اپریل کو لندن جائیں جہاں وہ 18اپریل تک قیام کریں گے ۔اپنے دورہ لندن میں عمران خان چندہ مہم میں حصہ لیں گے ۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری پہلے ہی لندن میں موجود ہیں جبکہ وزیر اعظم نواز شریف بھی طبی معائنے کیلئے بدھ کو لندن روانہ ہو رہے ہیں ۔
مسلم لیگ ن کو عمران خان کی سابق اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاج کی اجازت مل گئی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں مسلم لیگ ن کو عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کے گھر کے باہر احتجاج کی اجازت مل گئی ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق اجازت ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکن 17اپریل کو ویسٹ لندن میں جمائما کے گھر کے باہر مظاہرہ کریں گے۔ن لیگ کے احتجاج کے دوران عمران خان بھی لندن میں موجودہوں گے ۔جمائما کے گھر کے باہر احتجاج مسلم لیگ ن یوکے کے صدر زبیر گل کی رہنمائی میں کیا جائے گا۔