Haidar Ali Shah
MPA (400+ posts)
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ (1) خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ (2) -- القرآن
ترجمہ: پڑھو (اے نبی) اپنے رب کا نام لے کر جس نے پیدا کیا (1) پیدا کیا انسان کو (نطفۂ مخلوط کے) جمے ہوئے خون سے (2)
سورۃ 96 ( الْعَلَق ) آیات 1 تا 2.
آج دنیا کے ٹاپ دو سو یونیورسٹیوں کی لسٹ نکلی ہے اور جناب پاکستان کی کوئی بھی یونیورسٹی اس لسٹ میں جگہ نہیں بنا سکی. ہمارے پڑوس میں موجود چائینہ کے سات اور بھارت کے تین یونیورسٹیاں اس لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے. سنگاپور جو رقبے میں ملتان شہر سے چھوٹا ہے کہ دو یونیورسٹیاں اسی لسٹ میں ہمارا منہ چڑا رہے ہے. ساری اسلامی دنیا سے صرف ایک یونیورسٹی اس لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے. اس لسٹ کو دیکھ کر کوئی مجھے بتائے اور سمجھائے کہ ہم اقْرَأْ کا معنی سمجھے بھی ہے کہ نہیں.
کل کسی چینل پر ایک بزرگ نے فرمایا کہ "نوازشریف کیخلاف امریکہ اور اسرائیل نے سازش کی" دل کرتا ہے خبریں دیکھنا ہی چھوڑ دو. کسی بھی اسلامی ملک میں جاو ان کے خلاف امریکہ اور اسرائیل نے سازش کی ہوئی ہوتی ہے. برطانیہ کے جس شہر میں خود رہائش پذیر ہو اس میں دو یونیورسٹیاں ہے. یہاں مسلمانوں کی آبادی دس ہزار سے اوپر ہے. دونوں یونیورسٹیوں میں کل ملا کر دس مسلمان نہیں ہے کیونکہ امریکہ اور اسرائیل چاہتا ہی نہیں کہ ہم تعلیم حاصل کرے. یہاں پہلے ہندوں ساتھ میں رہتے تھے وہ سب ساتھ والے شہر میں منتقل ہوگئے کہ بچے خراب ہو رہے ہے جاتے وقت ہمارے لیے تین چار ہزار سردار بطور نشانی چھوڑ گئے کیونکہ ہندو نہیں چاہتے کہ سردار لکھ پڑھ لے ورنہ پھر لطیفے کس پر بنائے گے.
سنگاپور کی ایک یونیورسٹی 11 نمبر پر اور دوسری 15 نمبر پر ہے. سنگاپور کی تعلیمی بجٹ 12 بلین ڈالر ہے اور ہماری ایک بلین سے کم ایک بار پھر بتاتا چلو کہ سنگاپور رقبے میں ملتان شہر سے چھوٹا ہے. قومیں سڑکوں سے نہیں بنتی بنا لو جتنا بنا سکتے ہو بناو کمیشن جتنا دل کریں بے غیرت انسانوں تم نے سوچ سمجھ کر اس قوم کو علم سے دور رکھا ہے، آج تک کی تاریخ میں کھبی کوئی جاہل قوم بھی انقلاب لائی ہے؟ جب تک یہ علم سے دور رہینگے یہ تمہارے غلام رہینگے.
اس لسٹ میں برطانیہ کے 28 اور امریکہ کے 47 یونیورسٹیاں موجود ہے قومیں یونہی ترقی نہیں کرتی.
ٹاپ 200 کی لسٹ کا لنک روزنامہ گارڈین
https://www.theguardian.com/higher-...-200-universities-in-the-world-2018-the-table
دو دن پہلے ہر رات حکومت کا بستر گول کرنے والے چینل نے حمزہ شہباز شریف کی ایک اسکول میں خطاب کا چھوٹا سا کلیپ سے دکھایا جس میں وہ پانچ چھ سال کے بچوں سے فرما رہے تھے کہ "کرپشن ہوتی ہے اور ہوتی رہے گی لیکن احتساب کا حق صرف عوام کو ہونا چاہئے"تو اے میرے عوام سدا جاہل ہی رہو اسی میں خیر ہے کھبی کوئی غریب کا بچہ روٹی چرا لے یا کسی باغ سے پھل توڑے تو اس پر اپنے خونخوار کتے چھوڑ دو، کوئی عورت کپڑے چوری کرنے کی کوشش کرے تو سارا بازار جمع کرکے اس کے بچوں کے سامنے زدوکوب کرو اس کی چادر کھینچو، کسی کا جانور تمہارے کھیت میں گھس جائے تو اسے ننگا کرکے تشدد کرو اس کی ویڈیو بناکر فیسبک پر اپلوڈ کرو اگر ہوسکے تو اسی جانور کی دم سے باندھ کر اس جانور کو دوڑاوں لیکن اگر بچہ شریف یا بھٹو خاندان کا ہو تو اسے سات خون معاف ہے ان کے ہاتھ چومو ان کی گاڑیاں چومو ان کو دیکھنے کیلئے سڑکوں پر گھنٹوں انتظار کرو.
بہت عرصہ پہلے ایک یورپین مورخ کی داستان پڑی تھی اس کے بقول صرف قرطبہ(اسپین پر جب مسلمانوں کی حکومت تھی) کی لائبریری کے گرد لائٹوں کی روشنی ساری یورپ کی لائٹوں سے ذیادہ تھی. اب ساری دنیا کی جہالت ہمارے سینوں میں روشن ہے. ہمارے حکمرانوں کے بچے آکسفورڈ جیسے ادارے سے فارغ تحصیل ہوکر وہی کھیلواڑ کرتے ہے جو ان کے نالائق والدین کھیل چکے ہوتے ہے. بےنظیر اور اسکا بیٹا دونوں آکسفورڈ کو عزت بخش چکے ہے، کوئی تبدیلی کوئی انقلاب؟ وہی بھٹو زندہ ہے اور کتنے بھٹو مارو گے، وہی روٹی کپڑا اور مکان کے دعوے اور رہی سہی نوالے،کپڑے اور چھت چھیننے کی کوششیں.
اسلام کے اس مضبوط قلعہ میں ایک بھی عالمی معیار کا ہسپتال نہیں اور بقول مریم نواز یہ پچھلے حکومتوں کا قصور ہے شاید اس معصومہ کو یہ خبر نہیں کہ پچھلی پانچ چھ حکومتیں انہیں کی تھی اسلیئے تو دعواہ فرمایا تھا کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے . سر درد اور پیٹ درد کیلئے لندن بھاگنے والوں سے اتنا بھی نہیں ہوسکا کہ ایک عالمی معیار کی یونیورسٹی اور ہسپتال بنا سکے جہاں ان کے بچے پڑھ اور علاج کرسکے. ایٹم بم کا ہم نے آچار ڈالنا ہے ہم ساتویں ایٹمی قوت ہونے کے باوجود دنیا کے جاہل ترین قوموں میں شمار ہوتے ہیں.
کشمیر، فلسطین،افغانستان،صومالیہ،سوڈان،یمن،عراق،شام اور اب برما میں ہمیں چھتر مفت میں نہیں پڑ رہے آگر اسلام کے قلعہ اور واحد اسلامی ایٹمی ملک میں کرپشن اور جہالت کا یہ ہے ہال ہے تو باقی تو میرے خیال میں بس "خیر" ہی ہوگا. پچھلے ستر سال میں ہم یہ نہیں جان سکے کہ ہمارا دشمن کون اور دوست کون ہے اور کیونکر جان سکے گے ہم تو خود اپنے دشمن، تعلیم کے دشمن انسانیت اور انصاف کے دشمن ہے.
کچھ عرصہ پہلے احسن اقبال کو سنا تھا جس میں موصوف فرما رہے تھے کہ 1997 میں ویژن 2010 بنایا تھا کسی بین القوامی کانفرنس کے منتظمین پڑھ کر حیران ہوگئے تھے ان کو اپنے آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا، خیر پھر "تخت دارا" کا تختہ ہوگیا اور اب موصوف ویژن 2025 بناکر دنیا کو حیران کرتے پھیر رہے ہے. میں بھی حیران ہو کہ اس ویژن میں صرف سڑکیں ہی سڑکیں، کمیشن ہی کمیشن ہے کہ صحت، تعلیم انرجی اور روزگار کا بھی کوئی ذکر ہے کیونکہ اب تو "دارا" خود اپنے ہی ہاتھوں ذلیل ہوکر بھاگا ہے.
شاہ جی بقلم خود بخود
مانگتے پھرتے ہے اغیار سے مٹی کے چراغ
اپنے خورشید پر پھیلا دئیے سائے ہم نے
https://m.facebook.com/OfficialShahJi/

- Featured Thumbs
- http://www.pakissan.com/uploads/news/hec.announces.ranking.jpg
Last edited by a moderator: