جوڈیشل کمیشن پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے لیے 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کے لیے 49 نامزدگیاں موصول ہوئیں، جن میں 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے نام شامل تھے۔
اجلاس کے دوران جوڈیشل کمیشن نے خالد اسحاق، چوہدری سلطان محمود اور جواد ظفر کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دی۔
اس کے علاوہ سردار اکبر علی ڈوگر، اویس خالد اور ملک جاوید اقبال وائنس کو بھی ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔
جوڈیشل کمیشن نے احسن رضا کاظمی، حسن نواز مخدوم اور ملک وقار حیدر اعوان کو بھی ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دی۔
https://twitter.com/x/status/1887470003999678875
Last edited by a moderator: