لاہور ہائیکورٹ، سول سیکرٹریٹ کے باہر نواز شریف کے حق میں بینرز آویزاں

Musafir123

Senator (1k+ posts)
City42-Banners-2.jpg


(سٹی 42): لاہور ہائیکورٹ اور سول سیکرٹریٹ کے باہر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے حق میں بینرز آویزاں، بینرز مسلم لیگ(ن) لائرز فورم کی جانب سے آویزاں کئے گئے ہیں۔


بینرز پر میاں نوازشریف کے حق میں نعرے درج ہیں، بینرز پر لکھا گیا ہے کہ میرے ووٹ کا تقدس کا پاسباں میاں محمد نواز شریف، یہ جو کالا کوٹ ہے میاں تیرا ووٹ ہے۔


واضح رہے کہ نواز شریف کل ایوان اقبال میں وکلاء سے خطاب کریں گے، تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل ، ضلعی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت 2 ہزار وکلاء کو دعوت نامے بھی بھجوائے دیئے گئے ہیں۔
Source: http://city42.tv/top-stories/2017/0...side-lahore-high-court-and-civil-secretariat/
 

Back
Top