لاہور کی سیاست کے دلچسپ کردار نواب امبرشہزادہ انتقال کرگئے

nawazb-aamba.jpg


لاہور کی سیاست کے دلچسپ کردار، صاف شفاف سیاست کے حامی ڈاکٹر امبر شہزادہ انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق امیر شہزادہ اگرچہ کوئی الیکشن نہ جیت سکے اور ہر بار ضمانت ضبط کرواتے رہے لیکن ہرالیکشن میں وہ دلچسپی کا سامان ضرور مہیا کرتے ۔

امبر شہزادہ نے آپ جناب سرکار پارٹی کے نام سے پارٹی بنارکھی تھی اور وہ انجمن ضمیر فروشاں کے سربراہ بھی تھے۔وہ زیادہ تر انتخابی نشان چمچہ یا لوٹا لیکر الیکشن لڑا کرتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1640370014648774658
الیکشن کمیشن نے جب چمچہ اور لوٹا کے انتخابی نشان ختم کئے تو انہوں نے سیب کے انتخابی نشان سے بھی الیکشن لڑنا شروع کردئیےاور اپنی الیکشن کمپین میں سیب بھی تقسیم کرکے ووٹ مانگا کرتے تھے۔گزشتہ الیکشن انہوں نے چمچہ کے انتخابی نشان پر لڑا۔

ڈاکٹر امبر شہزادہ نے کونسلر سے صدر پاکستان تک تمام الیکشن لڑے، آپ سیاست میں کرپشن اور وفاداری بدلنے والوں پر مزاحیہ تنقید کرتے تھے۔

ڈاکٹر امبر شہزادہ خود کو "نیم کرپٹ" کہتے تھے اور ان کا معروف نعرہ تھا کہ’نیم کرپٹ آوے گا۔ مُلک ترقی پاوے گا۔۔ اسکے علاوہ تھوڑی رشوت کام زیادہ انکا معروف نعرہ تھا۔

جب انہوں نے چمچہ کا انتخابی نشان لیکر الیکشن بڑا تو انہوں نے الیکشن کمپین میں سلوک "عوام کا چمچہ " اپنایا۔
https://twitter.com/x/status/1015252764941832192
سوشل میڈیا صارفین نے انکے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔