لاہور پی پی 167 ضمنی الیکشن سےقبل گولیاں چل گئیں،کئی افرادزخمی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر چوہان کی گاڑی پر ملزمان کی فائرنگ سے انکے بیٹے گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

جوہر ٹاؤن میں اللہ ہو چوک کے قریب مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہنگامہ آرائی اور جھگڑا ہوا۔

پولیس کے مطابق نذیر چوہان کا بیٹا معاذ گولی لگنے سے جبکہ گارڈ ڈنڈے لگنے سے زخمی ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں سابق ایم پی اے نذیر چوہان بال بال بچ گئے۔

نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ الیکشن مہم کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ فائرنگ ہوئی جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان بھی فرار ہوگئے۔

پی ٹی آئی رہنما خالد گجر نے الزام لگایا کہ نذیر چوہان ہمارے آفس کے سامنے آکر فلیکس اتار رہا تھا، ورکرز کو گاڑی ماری اور بیٹے کو زخمی کیا، تصاویر اتارنے کی کوشش کی تین ورکر زخمی ہوگئے۔

خالد گجر نے بتایا کہ بیٹے کی حالت بہتر ہے جو جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، زخمی کارکنوں کا میڈیکل ہو رہا ہے۔ تھانہ جوہر ٹاؤن درخواست دے دی ہے۔
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
All drama to get sympathy vote

You think Goon league are all innocent? There have been countless occasions where they have taken down posters of PTI and attacked them so I expect they will do in even more when PMLN is in charge. Criminals will do anything to stay in power.
 

Back
Top