لاہور واقعہ،خطاطی والےلباس بنانے والے پاکستانی برانڈ کا کسٹمرز کو اہم مشورہ

13urduucaliaggrgdrsskjskd.png

اچھرہ بازار میں گزشتہ دنوں ہونے والے واقعہ کے بعد اردو عربی الفاظ سے مزین لباس تیار کرنے والےبرانڈ نے اہم وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اچھرہ مارکیٹ میں عربی الفاظ کے باعث پیدا ہونے والی غلط فہمی کے باعث مشہور برانڈ منٹو نے اپنے کسٹمرز کیلئے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کسٹمرز کو مشورہ بھی دیدیا ہے۔

منٹو ایک ایسا برانڈ ہے پاکستانی فیشن انڈسٹری میں مخصوص اشعار اور جملوں سے مزین ڈریسز تیار کرتا ہے، اس برانڈ کے لباسوں پر علامہ اقبال، جون ایلیا، فیض احمد فیض، مرزا غالب جیسے بڑے بڑے شاعروں کے چنے ہوئے اشعارپرنٹ ہوتے ہیں، یہ برانڈ اپنے مخصوص انداز میں اردو ادب کو بااختیار بنانے کیلئے مشہور ہے۔


اچھرہ بازار میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد منٹو نے اپنے کسٹمرز کیلئے انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ جو کچھ ہوا اسے دیکھ کر دلی دکھ پہنچا، یہی وجہ ہے کہ اس مسئلے کو دل سے حل کرنا چاہتے ہیں۔


برانڈ نے اپنے کسٹمرز کو مشورہ دیا کہ بطور ایک شخص کیلئے اپنی حفاظت سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہیے، کسی بھی لمحے اگر کسی کیلئے منٹو کا لباس غیر آرام دہ یا غیر محفوظ محسوس ثابت ہو تو اسے بنا کسی پریشانی کے سائیڈ پر رکھ دیا جائے، کیونکہ برانڈ کبھی یہ نہیں چاہے گا کہ کوئی کسٹمر اپنی حفاظت کو خطرے میں ڈالے اور ہمارے کرتیوں، اسکارف پر موجود عبارات کو کسی ایسی جیز کیلئے غلط مانا جائے جو درحقیقت نا ہو۔

Capture.jpg


منٹو برانڈ نے مزید کہا کہ ہر مذہب ہمیں یہ تعلیم دیتا ہے کہ خواتین پر تشدد ناقابل برداشت ہے ، ہمارا ایمان، ہماری تعلیمات اور اقدار ہر عورت کو محفوظ اور باعزت قرار دیتے ہیں، برانڈ شعوری طور پر اپنے ملبوسات پر ایسے الفاظ استعمال کرنےسے گریز کرتا ہے جن کے دہرے معنی ہوسکتے ہیں، بشمول ایسی شاعری جو بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پرخدا کے حوالےسے ہو، ہمارے کسٹمرز سے گذارش ہے کہ براہ کرم محفوظ رہیں اور خود کو سب سے پہلے رکھیں۔
 
Last edited by a moderator:

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
جس چنگڑ خانے میں فوج کے زیرِ سایہ پھلنے پھولنے والے نیم خواندہ اور اُجڈ مُلے اور مولویوں کا راج ہو، وہاں اس قسم کا فیشن تخلیق کرنے والے احمقوں کے ساتھ یہی ہونا چائیے
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
عنایت اللہ خاں مشرقی (25 اگست 1888 - 27 اگست 1963)، جسے اعزازی لقب علامہ مشرقی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک برطانوی ہندوستانی تھے، اور بعد میں، پاکستانی ریاضی دان، منطق دان، سیاسی تھیوریسٹ، اسلامی اسکالر تھے۔ اور خاکسار تحریک کے بانی

سہ 1930 کے آس پاس انہوں نے خاکسار تحریک کی بنیاد رکھی۔ جس کا مقصد مسلمانوں میں اسلام کو زندہ کرنا اور کسی بھی عقیدے، فرقے یا مذہب سے قطع نظر عوام کی حالت کو آگے بڑھانا ہے۔
 
Last edited: