لاہور میں گرفتار ہونیوالے ارب پتی چورسے متعلق حیران کن انکشافات

aa1h1h23.jpg

لاہور میں گرفتار ہونے والے ارب پتی چور بلال کی مزید چوریوں کے انکشافات نے سب کو حیران کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ملزم بلال نے 2014 میں ڈیفنس کے علاقے میں ایک کاروباری شخصیت کے گھر سے 38 کروڑ روپے کی چوری کی، جو اس کی سب سے بڑی واردات تھی۔

ملزم بلال اپنی وارداتوں میں زیادہ تر سائیکل کا استعمال کرتا تھا اور گھاس کاٹنے والی قینچی لے کر مالی کا روپ دھار لیتا تھا، جس سے اسے کسی کو شک نہیں ہوتا تھا۔

پولیس کے مطابق بلال نے چوری کے پیسوں سے دبئی میں فلیٹس بھی خرید رکھے ہیں، اور اس کے ساتھ دو دیگر ساتھی بھی تھے

کرکٹر عبدالرزاق کی رہائش گاہ ڈیفنس میں 11 برس قبل چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں ملزم انکے گھر سے 88 لاکھ روپے، امریکی ڈالر، پاؤنڈ اور پاسپورٹ لے گیا تھا۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم کے مطابق، ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور ان کی باقاعدہ گرفتاری جلد متوقع ہے۔ بلال کی یہ پہلی گرفتاری ہے حالانکہ وہ گزشتہ 15 سال سے سرگرم تھا۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ چوری کی رقم کو تین حصوں میں تقسیم کرتا تھا، ایک حصہ غربا میں، دوسرا غریب رشتہ داروں میں، اور تیسرا حصہ خود کے لیے رکھتا تھا۔
 

ocean5

Senator (1k+ posts)
یہ پٹواری تو رابن ہڈ بھی نکلا یا پھر کیپٹن کلنگ
YA PHIR CHRISTOPHER COLUMBUS WHO DISCOVERED AMERICA WO BE KHOJEE BUN KER JATA THA AUR TRAVELLING K BAHANAY DUNIYA LOOTTA LOOTTA USNAY AMERICA DHOON LIYA AUR JIS DIN SAY AMERICA DHONDA AUR WO DIN AUR AAJ KA DIN USEE AMERICA NAY SAREE DUNIYA KEE GAND BAJANI SHURU KERDEE.NA CHIRSTOPHER COLUMBUS PAIDA HOTA NA AMERICA DARYAFAT HOTA AUR NA DUNIYA MAIN ITNEE JUNGAIN OR TABAHEE HOTEE.